aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "arse"
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیںبارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا
در پہ رہنے کو کہا اور کہہ کے کیسا پھر گیاجتنے عرصے میں مرا لپٹا ہوا بستر کھلا
نظر کرتے ہیں یوں جیسے بچھڑنے کی گھڑی ہوسخن کرتے ہیں ایسے جیسے گریہ کر رہے ہیں
ایک عرصے سے سنتے آئے ہیںجلد ہی دیش کا بھلا ہوگا
عرصے سے اس دیار کی کوئی خبر نہیںمہلت ملے تو آج کا اخبار دیکھ لیں
میرے عرصے میں کوئی سہل نہ تھا کار سخنایک دو شعر کمانے میں بڑی دیر لگی
زمین دل اک عرصے بعد جل تھل ہو رہی ہےکوئی بارش میرے اندر مسلسل ہو رہی ہے
مجھے تم میرے اندر ڈھونڈھتے ہوپر اک عرصے سے میں تو لاپتہ ہوں
اسے یادوں میں جب لانا مسلسل کر دیا میں نےاسے وو ہچکیاں آئیں کہ پاگل کر دیا میں نے
یہ کس کو ڈھونڈ رہا ہوں میں ایک عرصے سےخود اپنا ہی کوئی بھٹکا ہوا نشاں بن کر
اک غنچہ سحر کے عرصہ میں ایسا بھی تھا جو کہہ گزرااس ارض خوش گفتاراں پر تخلیق جرس بیکار ہوئی
عمر گزری کہ نہیں دو آدم سے کوئیجس طرف دیکھیے عرصے میں ہیں اب خر کتنے
کچھ ایسے زخم زمانہ کا اندمال کیاکبھی نماز پڑھی اور کبھی دھمال کیا
مجھے یہ ایک عرصے سے زمیں سمجھا رہی ہےفلک سے ٹوٹ کر میرا ستارا کیا بنے گا
ایک لمحے کو سوچنے والاایک عرصے کے بعد بولا ہے
ایک عرصے سے بھولا ہوا ہوں میں اس کوہوئیں تھیں میری آنکھیں کب نم یاد نہیں
اتنے طویل عرصے سے ہم ساتھ ساتھ ہیںاب ایک دوسرے کی ضرورت سی ہو گئی
ایک عرصے سے ہنسی تک نہیں آئی ہم کوایک عرصے سے اداسی میں گرفتار رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books