aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asar-e-ishq"
میں سوچتا ہوں بھلا میرے جسد خاکی سےاے اشکؔ کیا مرے تار نفس کا رشتہ تھا
اے عشق کیا یہی ہے مکافات آرزواپنی ہی خاک ہاتھ سے اپنے اڑاؤں میں
پھول وہ ہے جو میسر چڑھے یہ سنتا تھااب کھلا دل کی رہ عشق میں قربانی دے
بجا کہ حصۂ حق بھی نہ مل سکا لیکناثرؔ اداس نہ ہو اپنا دل کشادہ کر
غم زمانہ سے فرصت کہاں اثرؔ صاحبدعا کو ہاتھ جو اپنے لئے اٹھاؤں میں
عیب جوئی میں شب و روز گزاریں جو اثرؔاپنے کردار پہ کب ان کی نظر ہوتی ہے
بھٹک نہ جائے کہیں اسپ عشق راہوں سےدعا لبوں پہ ترے ہم رکاب میری ہے
پتھر سمجھ رہے تھے اثر جس کو لوگ وہترشا گیا تو رونق بازار ہو گیا
ڈبوئے گا ہمیں سیل ستم اثرؔ کیسےزمانے بھر کی دعا تو ہمارے ساتھ میں ہے
سر میں سودائے بندگی ہے اثرؔکون اس آستاں سے اٹھتا ہے
اثرؔ مجھ کو زمانہ یاد رکھے گا قیامت تکعطا کی عمر فانی کو حیات جاوداں میں نے
آنکھوں میں اشک دل میں خلش سوز آہ میںہے اک جہان درد محبت کی راہ میں
ہر چند اشک یاس جب امڈے تو پی گئےچمکا فلک پہ ایک ستارا کبھی کبھی
مجھ کو برباد ہی رہنے دے تلافی سے گزرعشق احساں ہے گراں باریٔ احساں کی قسم
اثرؔ عرض حال ان سے بے سوچے سمجھےکہا تھا کہ پہلے نذر دیکھ لینا
اب ہاتھ ملتے ہیں کہ دم عرض ماجراکہنے کی بات دھیان سے کیسی اتر گئی
اثرؔ ہے اور لذت بے خودی کیوہ جان انتظار آئے نہ آئے
خوں ہوا اشک بنا اور مژہ سے ٹپکادل کہ لذت کش رنگینیٔ انکار نہ تھا
جھاڑ کر دامن اثرؔ جس بزم سے اٹھ آئے تھےآج پھر دیکھے گئے حضرت ادھر جاتے ہوئے
اثرؔ سناتی ہیں اب دل کی دھڑکنیں شب کوفسانے اس نگہ مست کے سنائے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books