aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashfaaq"
یہ دل بھی تو ڈوبے گا سمندر میں کسی کےہم بھی تو لکھے ہوں گے مقدر میں کسی کے
یاد رکھے گا مرا کون فسانہ مرے دوستمیں نہ مجنوں ہوں نہ مجنوں کا زمانہ مرے دوست
وہ مجھ کو دستیاب بڑی دیر تک رہامیں اس کا انتخاب بڑی دیر تک رہا
یہ زمیں چاند ستاروں کا بدل کیسے ہوسوچتا میں بھی بہت کچھ ہوں عمل کیسے ہو
تیرے پہلو میں ترے دل کے قریں رہنا ہےمیری دنیا ہے یہی مجھ کو یہیں رہنا ہے
رموز حرف نہ ہاتھ آئے ورنہ اے اشفاقؔزمانے بھر سے الگ سوچتا تو میں بھی ہوں
اک شخص کی محبوب نگاہی کے سبب سےاشفاقؔ تمہاری بھی تو قامت نکل آئی
ملا ہے ٹوٹ کر جو مدتوں کے بعد اشفاقؔاسی سے پھر بچھڑ جانے کا ڈر باقی رہے گا
بہت کچھ دل میں ہوتا ہے مگر اشفاقؔ چہرے پرکسی کی یاد کا بکھرا ہوا غازہ نہیں ہوتا
ایک نیا واقعہ عشق میں کیا ہو گیادل میں کہیں پھر کوئی زخم ہرا ہو گیا
وہ چلا جاتا ہے اور ساعت رخصت اشفاقؔجسم کا بوجھ اٹھانے میں گزر جاتی ہے
وہ دوست ہے اور برا نہیں ہےبس میرے مزاج کا نہیں ہے
جس قدر ٹوٹ کے چاہا اسے ہم نے اشفاقؔاس سخی نے ہمیں اتنی بھی تو نفرت نہیں دی
زرد موسم کے اک شجر جیسیساری بستی ہے میرے گھر جیسی
تمام ترک مراسم کے باوجود اشفاقؔوہ زیر لب ہی سہی گنگنا رہا تھا مجھے
ضرورت کے مطابق تو سہارے لازمی ہوں گےاگر دریا بنانا ہو کنارے لازمی ہوں گے
سکون دل کی خاطر اک سہارا ڈھونڈتے ہیںجو گردش میں نہیں ہے وہ ستارا ڈھونڈتے ہیں
کون ہیں وہ جنہیں آفاق کی وسعت کم ہےیہ سمندر نہ یہ دریا، نہ یہ صحرا میرا
ابھی اس فکر سے نکلا نہیں ہوںمیں کیا ہوں اور آخر کیا نہیں ہوں
عشق کا ایسا تو معیار نہیں ہو سکتاایک ہی شخص سے دو بار نہیں ہو سکتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books