aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "athar azeez"
ابھرا جو چاند اونگھتی پرچھائیاں ملیںہر روشنی کی گود میں تنہائیاں ملیں
شرر کو آب سحر کو سحاب کہہ دیتےوہ چاہتے تو غزل کو گلاب کہہ دیتے
سسکتے پھولوں کا کوئی بھی درد مند نہیںمہک سے پیار ہے معصومیت پسند نہیں
یہ اتفاق تھا ہم آ گئے اجالے میںچھپے تھے ورنہ ہزاروں ہی غار رستے میں
شب نے کیا کھول دئے اپنے مہکتے گیسوپھر سے یادوں کے بہکنے لگے پاگل جگنو
شرمیلا سورج بھی کتنا پاگل ہوتا جاتا ہےشبنم جیسی ہریالی کو شعلوں سے دہکاتا ہے
کہنا ہے جو بھی کہہ دو یہیں میرے کان میںدیکھو بلائیو نہ مجھے سائبان میں
دور تک رینگتے قدموں کے نشاں پائے ہیںجب کبھی اپنے تعاقب میں نکل آئے ہیں
کوئی بھی لمحہ ہو اک آگ لگا جاتی ہےیاد ماضی ہے کہ رنگ اپنا دکھا جاتی ہے
اشک ہوں آہ ہوں آتش ہوں کہ اخگر دیکھوکیا ہوں میں دوستو آؤ مجھے چھو کر دیکھو
دل تو برساتا ہے ہر روز ہی غم کے ساونپھر بھی بجھتے نہیں یادوں کے سلگتے ایندھن
شہر میں کتنے سفیران جنوں آئے ہیںان کے اعزاز میں اطہرؔ کوئی جلسہ ہوتا
سوز غم جب بھی حد سے سوا ہو گیادل کا ہر زخم شعلہ نوا ہو گیا
اک داغ تمنا ہے تو اک زخم وفا ہےتنہا سا یہ دل کتنے شراروں میں گھرا ہے
گزر آیا ہوں اس بستی سے میں اطہر عظیمؔ آخرمرے اندر سے اب ہر روز اک بستی گزرتی ہے
اپنے کاندھوں پہ اٹھائے ہوئے جاتے ہیں عزیزؔمجھ کو مٹی میں ملا دیں گے ترے شہر کے لوگ
آپ بھی ہر شخص کو سمجھیں اگر اپنا عزیزؔآپ سے بھی بے سبب دامن کشاں کوئی نہ ہو
اب تو احساس مجھے بھی یہی ہوتا ہے عزیزؔمیرے اشعار میں مضمر ہے مرے غم کا علاج
کہنے دو عزیزؔ اس کو جو کہتا ہے زمانہتم اپنا لب و لہجۂ اشعار نہ بیچو
رہتا ہوں چپ تو ہوتی ہے دل میں گھٹن عزیزؔاظہار غم کروں تو کریں سنگسار لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books