aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaan-e-fajr"
خواب گاہوں سے اذان فجر ٹکراتی رہیدن چڑھے تک خامشی منبر پہ چلاتی رہی
اذان فجر کے آہنگ میں محو سخن ہےکوئی مجھ سے خدا کے رنگ میں محو سخن ہے
ہمارا رزق مقرر ہمیں پہنچنا تھااذان فجر سے پہلے جگا دیئے گئے ہم
اک آشیاں فلک پہ بنائیں گے ہم اذانؔجی تنگ آ گیا ہے ہمارا زمین پر
اے فضاؔ لے کا یہ شعلہ نہ بجھےاتنا آہنگ تو اوزان میں رکھ
بوقت فجر پاک صاف اوس سےوضو کرا دیا گیا ہے گھاس کا
بوقت فجر اندھیرے سے روشنی کی طرفمیں راہ مرگ سے آیا ہوں زندگی کی طرف
بوقت فجر ذرا دیر کو سنبھلتا ہےبوقت عصر میں خود پر عذاب ہوتا ہوں
کیا جانے کہاں جانے کی جلدی تھی دم فجرسورج سے ذرا پہلے ہی بستر سے اٹھا میں
نماز فجر پہ بیداری کا سبب ہے یہیہمارے سینوں میں رہتے ہیں وہ اذاں والے
ظہور فجر ہوا ہے ہزار رات کے بعدیہ مسئلہ نہیں ہے تین چار راتوں کا
الٰہی زندگی یوںہی محبت میں گزر جائےنماز فجر پڑھ کر یہ دعا کرتے تھے ہم دونوں
اذان صبح شہادت میں ہو گئے شاملچراغ جذبۂ نصرت کی لو بڑھاتے ہوئے
تیرے رخ کو دیکھ کر کھویا نماز فجر کوسجدہ جائز ہی نہیں جب آفتاب آیا نظر
ہمارے مے کدے میں آخر شب کا سماں دیکھونماز فجر ہے اور ہیں نشے میں دھت خدا اور ہم
سوتے ہیں وہ کنار عدو میں تمام راتمثل اذان صبح یہاں ہے فغاں عبث
جس نے سن لی اذان عشق انجمؔدشت میں اعتکاف کرتا ہے
کرنا ہے روشنی سے منور جہان گرظلمت زدہ سحر کو اذان بلال دے
اذان عشق ہوتی تھی جہاں سےاسی مسجد کی اک مینار تھے ہم
سنتا تھا اذان صبح کل تکاب صبح اذان دیکھتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books