aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azm-e-nau"
ہر نئے گام پہ تجدید وفا کر لیناعزم نو سے سفر زیست کو آساں رکھنا
بدل سکا ہے بھلا کون سیمیںؔ تقدیریںہم عزم نو سے خزاں کو بہار کرتے ہیں
تو عزم ترک عشق پہ قائم تو ہے مگرتجھ میں یہ چند روز سے لرزیدہ کون ہے
روایات کہن کو عزم نو خاطر میں کیا لائےضمیر کارواں پابند میر کارواں کیوں ہو
عزم نو جرأت سابق کا سہارا لے کرپھر بدلنا ہے زمانے کا نظام اے ساقی
اس بزم سخن میں ہم کیا پہنچے کہ شور اٹھالو عزمؔ کوئی زخمی تحریر اٹھا لایا
اٹھو عزمؔ اس آتش شوق کو سرد ہونے سے روکواگر رک نہ پائے تو کوشش یہ کرنا دھواں کھو نہ جائے
عزمؔ اس عرصۂ نا مرادی سے گھبرا کے یہ مت کہوایسی بے رنگ سی زندگی کس لیے کس جزا کے لیے
اتنے دعووں سے گزر کر یہ خیال آتا ہےعزمؔ کیا تم نے کبھی حرف ندامت لکھا
قصۂ رفتہ کو دہرا تو لیا عزمؔ مگرکس مسافت پہ تمہیں بے وطنی یاد آئی
اتنے داؤں سے گزر کر یہ خیال آتا ہےعزمؔ کیا تم نے کبھی حرف ندامت لکھا
عزم خود کو کاروان نفع میں شامل نہ کرتیرے شانوں پر ابھی بار زیاں موجود ہے
مرا عزم سارے زمانے سے اعلیٰکسے ہے یہ وہم و گماں جانتا ہوں
صورت برق تپاں شعلہ فگن اٹھے ہیںعزم نو لے کے جوانان وطن اٹھے ہیں
سنا رہے ہو یوں وحشت میں حال غم جو عزمؔہوا وہ نالۂ دل درد کا بیاں نہ ہوا
لے کر اٹھا ہوں پھر سے میں اک اور عزم نوعازمؔ کے نام سے بھی تو جانا گیا ہوں میں
عہد نو میں کچھ نہیں ملتا ہے قیمت کے بغیراب مسیحا نے روش اپنی پرانی چھوڑ دی
راہ طلب میں عزم تجسس جواں رہےمنزل جو بے نشاں ہے مری بے نشاں رہے
اے ہم سفر یہ عزم سفر تو بجا سہیدر پیش ہو نہ زحمت طول سفر کہیں
جلا کے کشتیاں جب عزم نو کے ساتھ بڑھےجو ہو رہی تھی مسلسل وہ مات رک سی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books