aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-ruu-e-kaar"
خزاں نصیب کی حسرت بروئے کار نہ ہوبہار شعبدۂ چشم انتظار نہ ہو
جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کارصحرا مگر بہ تنگی چشم حسود تھا
جذب دل جب بروئے کار آیاہر نفس سے پیام یار آیا
سوزش غم بہ روئے کار آئیآہ بھی لب پہ شعلہ بار آئی
میں ایسا ذوق زیبائش بروئے کار لے آیاکہ خود آرائی کی خاطر لباس دار لے آیا
عقل کو لائے بہ روئے کار پاگل ہو گئےعشق کو سمجھا سمجھ کر یار پاگل ہو گئے
فریب جلوہ کہاں تک بروئے کار رہےنقاب اٹھاؤ کہ کچھ دن ذرا بہار رہے
میزان عدل کو نہیں لاتا بروئے کارکرتا ہے انحصار وہ فرضی بیان پر
تری نظروں کا نشتر تو بروئے کار ہے لیکنمحبت کی خلش میں کیوں کمی محسوس ہوتی ہے
شہر آزردہ فضا میں آبگینوں کو بروئے کار لاتےشام کی ان خانماں ویرانیوں میں صحبت احباب ہوتے
مرتب کر رہا ہوں داستاں حسن گریزاں کیطبیعت میں بروئے کار دریا کی روانی ہے
تھا دل میں اک خیال نہ لائے بروئے کارحسرت تمام شد کہ تمنا تمام شد
ہر اک بے کار سی ہستی بروئے کار ہو جائےجنوں کی روح خوابیدہ اگر بیدار ہو جائے
وہ مستئ نظر ہے اسی دل کی پاسدارجو دل بہ روئے کار گناہ نظر میں ہے
بروئے کار ہے جب سے یہ میرا صبر جمیلمری نظر میں غم بے کراں نہیں کچھ بھی
لائے بروئے کار نہ حسن و جمال کوموقع تھا پھر بھی رات نہ رنگین ہم نے کی
مری شکستہ دلی ہی بروئے کار آئیوگرنہ وقت تو کرتا نہیں رعایت بھی
حد سے جب قیصرؔ بڑھی ان کی جفائے نارواجو بروئے کار آئی وہ وفا تھی میں نہ تھا
بخارات دل آہ پر چھا گئے ہیںگھٹا ہے بروئے ہوا کالی کالی
دہلیز بیت لم یزل پر ہے رکھی ہوئی جبیںدل رو بروئے روضۂ خیر الانام رکھ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books