aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-zid"
جو کہا جس نے بضد ہے اسے منوانے میںبات کچھ اور الجھتی گئی سلجھانے میں
دل بھی بضد ہے اور تقاضائے یار بھیاک بوجھ ہے انا کا لبادہ اتار بھی
درد کچھ دن تو میہماں ٹھہرےہم بضد ہیں کہ میزباں ٹھہرے
آس جینے پہ ہے بضد لیکنوقت نے مارنے کی ٹھانی ہے
کہانی تھی سادہ مگر کچھ تو تھازمانہ بضد تھا سناتے رہے
جو بضد تھے مجھے ہرانے پران کا رسوائیوں سے پالا ہے
دلیلیں ڈھیر ساری تو زمیں ہےبہ ضد اس پر کہ تیرا آسماں ہوں
آنسو بہ ضد کہ ساتھ ہمارے ہی جائے گالیکن گھنیری پلکوں نے کاجل پکڑ لیا
ہم بضد ہیں کہ ان کو دیکھیں گےان کے ہونٹوں پہ لن ترانی ہے
میں ہاتھ کی لکیریں مٹانے پہ ہوں بضدگو جانتا ہوں نقش نہیں یہ سلیٹ کے
پوچھنے والے بضد ہیں کہ بتایا جائےرونے والوں کو نہیں یاد کہ کیوں روتے ہیں
دل بضد ہے کہ وہی بات کہوسب کو جس بات سے ڈر لگتا ہے
جنت پکارتی ہے کہ میں ہوں ترے لئےدنیا بضد ہے مجھ سے کہ جنت کرو مجھے
باندھ مت جوڑے میں الٹے ہاتھ سےتو بضد ہے تو یہ گجرے تھام پر
بضد نہ ہو کہ تری پیروی ضروری ہےہم اپنے آپ کو بہتر سدھار سکتے ہیں
کشکول محبت کی طلب پھر بھڑک اٹھیدیکھا جو بضد اس میں نوازش کا ارادہ
بضد ہے آج جہاں کو تباہ کرنے پریہ آدمی کہ جسے کوئی اختیار نہیں
کرنے والا ہی تو کرتا ہے کرشمے ورنہہر کوئی دریا بضد پار نہیں کر سکتا
کون ہے میری تباہی کا سبب کیا لکھوںمیرا خامہ ہے بضد نام تمہارا لکھوں
میری جانب سے اجازت ہے چلے جاؤ مگردل بہ ضد ہے تو ٹھہر جاؤ غزل ہونے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books