aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa.njh"
نوچ کر شاخوں کے تن سے خشک پتوں کا لباسزرد موسم بانجھ رت کو بے لباسی دے گیا
علویؔ خواہش بھی تھی بانجھجذبہ بھی نا مرد ملا
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
زمین بانجھ نہ ہو جائے کچھ کہو اظہرؔسخن کی شاخ پہ کب سے ثمر نہیں آیا
بدن ہے سبز اور شاداب لیکن روح پیاسی ہےمرے اندر ہزاروں بانجھ پیڑوں کی اداسی ہے
رام و گوتم کی زمیں حرمت انساں کی امیںبانجھ ہو جائے گی کیا خون کی برسات کے بعد
خبر کیا تھی کہ نیکی بانجھ ہوگیبدی کا تو قبیلہ ہو گیا ہے
منظر بھی سب بانجھ رتوں میں ڈوب گئےآنکھوں پر بھی پہرہ بٹھانا چھوڑ دیا
رات کی کوکھ کوئی چاند کہاں سے لائےیہ زمیں بانجھ ہے برسے کہ نہ برسے بادل
وہ تو ہے جس پہ ہے جھیل سیف الملوک مرتیوہ جس کی مٹھی میں بانجھ صحرا تھا یعنی میں تھا
زندگی بانجھ سی عورت تھی کہ جس کے دل میںبوند کی پیاس بھی تھی آنکھ میں سیلاب بھی تھے
بڑھنے دو اور شوق شہادت عوام میںکچھ بانجھ تو نہیں ہے یہ خاک وطن ابھی
یہ زرد چہرے کی ساری زردی یہ بانجھ آنکھوں کا رتجگا پنیہ پوچھتے ہیں کہ آئنوں میں عذاب کس کے ہیں خواب کس کے
جہاں سے میرے جسم کو اک دن اگنا ہےمیں اس بانجھ زمین کو ڈھونڈھتا رہتا ہوں
کوئی ملہار نہ سوجھے گا ترے بعد ہمیںبانجھ دھرتی کے زمیں دار نظر آئیں گے
سیلاب کا گزر بھی تو لوگوں کی موت ہےدریا کا بانجھ پن جہاں نہروں کی موت ہے
ہمیں یہ بانجھ بہو بے نشان کر دے گییہ بات کہہ کے وہ بیٹے کی ماں سے لڑتا ہے
تو نہ ہو تو میں بانجھ مٹی ہوںراکھ ہو جاؤں بے نمو ہو کر
سوکھا بانجھ مہینہ مولا پانی دےساون پیٹے سینہ مولا پانی دے
گاؤں کی دھرتی بانجھ ہوئی ہے پنگھٹ سونا سونا ہےپیپل کے پتوں میں چھپ کر ڈھونڈھتی ہے تنہائی دھوپ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books