aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baalo.n"
خودبخود نیند سی آنکھوں میں گھلی جاتی ہےمہکی مہکی ہے شب غم ترے بالوں کی طرح
جیسے بالوں میں کوئی پھول چنا کرتا ہےگھر کے گلدان میں پھولوں سا سجا لیں تم کو
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
سو خلوص باتوں میں سب کرم خیالوں میںبس ذرا وفا کم ہے تیرے شہر والوں میں
جھنڈولے بالوں کی پر فتنہ اس سے کہہ دینامیں اس کمین کو زندہ ہی گاڑ ڈالوں گا
گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کوانگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو
وہ آنکھوں میں کاجل وہ بالوں میں گجراہتھیلی پہ اس کے حنا مہکی مہکی
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کر آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
عجب وقار تھا سوکھے سنہرے بالوں میںاداسیوں کی چمک زرد لان کی خوشبو
ابھی سے برف الجھنے لگی ہے بالوں سےابھی تو قرض مہ و سال بھی اتارا نہیں
وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھاکہ آسماں کے فرشتوں کو پیار آتا تھا
تیرے بالوں کی خوشبو سےسارا آنگن مہک رہا تھا
شمشیر برہنہ مانگ غضب بالوں کی مہک پھر ویسی ہیجوڑے کی گندھاوٹ قہر خدا بالوں کی مہک پھر ویسی ہی
آج دھنک میں رنگ نہ ہوں گے ویسے جی بہلانے کوشام ہوئے پر نیلے پیلے کچھ بیلون اڑا دینا
چہرے پہ اڑتی گرد تھی بالوں میں راکھ تھیشاید وہ ہم سفر مرے اجڑے نگر کا تھا
بالوں میں دھول پاؤں میں چھالے نہ تھے مگرپھر بھی کچھ ایک رنج سفر انتظار تھا
اب جو لوٹے ہو اتنے سالوں میںدھوپ اتری ہوئی ہے بالوں میں
انگلیاں پھیر میرے بالوں میںیہ مرا درد سر نہیں جاتا
مجھ کو بالوں کی سفیدی نے خبردار کیازندگی اب تری رفتار سے ڈر لگتا ہے
اپنی زلفوں میں اترتی ہوئی چاندی کو چھپامیرے بکھرے ہوئے بالوں سے پریشان نہ ہو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books