aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baavajuud"
باوجود ادعائے اتقا حسرتؔ مجھےآج تک عہد ہوس کا وہ فسانا یاد ہے
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجودآج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
پایا ہے سب نے دل مگر اس دل کے باوجوداک شے ملی ہے دل میں کھٹکتی ہوئی مجھے
باوجود ان کی دل نوازی کےدل گریزاں ہے کیا کیا جائے
کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیا
عزم و ہمت کے باوجود شکیلؔعشق کی ابتدا سے ڈرتے ہیں
کچھ بھی میں کرتا کراتا تو نہیں ہوں لیکنباوجود اس کے فراغت میں نہیں رہ سکتا
دیکھا مجھے تو ترک تعلق کے باوجودوہ مسکرا دیا یہ ہنر بھی اسی کا تھا
اس سے ملے تو زعم تکلم کے باوجودجو سوچ کر گئے وہی اکثر نہیں کہا
الٹی تو تھی نقاب کسی نے مگر شکیبؔدعووں کے باوجود نظارہ نہ ہو سکا
یکسو بھی لگ رہا ہوں بکھرنے کے باوجودپوری طرح مرا نہیں مرنے کے باوجود
آنکھوں نے اس کو دیکھا نہیں اس کے باوجوددل اس کی یاد سے کبھی غافل نہیں رہا
کیا بات ہے کہ ترک تعلق کے باوجودہم نے تمہارا نام لیا ہے کبھی کبھی
دیکھو تو کچھ زیاں نہیں کھونے کے باوجودہوتا ہے اب بھی عشق نہ ہونے کے باوجود
وہ ہمارا ہے ہمارا ہے ہمارا ہے فقطباوجود اس کے ہمارا نہیں ہونے والا
کوشش کے باوجود بھی ساکن نہیں رہاکچھ دن میں سامنے رہا کچھ دن نہیں رہا
باوجود یک جہاں ہنگامہ پیدائی نہیںہیں چراغان شبستان دل پروانہ ہم
جان فرازؔ مرگ تمنا کے باوجودبھولے نہیں ہمیں ترے احساں کیے ہوئے
غنچہ تا شگفتن ہا برگ عافیت معلومباوجود دل جمعی خواب گل پریشاں ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books