aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bachche"
کھیلنے کے لیے بچے نکل آئے ہوں گےچاند اب اس کی گلی میں اتر آیا ہوگا
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھاجب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
سب ضدیں اس کی میں پوری کروں ہر بات سنوںایک بچے کی طرح سے اسے ہنستا دیکھوں
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیںکسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہوا ہے اسے پڑھیںترا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے
عظمتیں اپنے چراغوں کی بچانے کے لیےہم کسی گھر میں اجالا نہیں ہونے دیتے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتے
کیسی اچھی بات ہے زہرہؔ تیرا نامبچے اپنے بچوں کو بتلاتے ہیں
فیس بک وقت اگر دے تو یہ پیارے بچےاپنے خاموش بزرگوں کی شکایت سمجھیں
بھلے لگتے ہیں اسکولوں کی یونیفارم میں بچےکنول کے پھول سے جیسے بھرا تالاب رہتا ہے
ہم ترے شوق میں یوں خود کو گنوا بیٹھے ہیںجیسے بچے کسی تیوہار میں گم ہو جائیں
یوں لگا جیسے کوئی عطر فضا میں گھل جائےجب کسی بچے نے قرآں کی تلاوت کی ہے
ہم کچھ ایسے ترے دیدار میں کھو جاتے ہیںجیسے بچے بھرے بازار میں کھو جاتے ہیں
تم کہاں اس کنج آزار میں کھوئی ہوئی ہوتم کو تو میرے بچے کی ماں ہونا تھا
دل بھی اک ضد پہ اڑا ہے کسی بچے کی طرحیا تو سب کچھ ہی اسے چاہئے یا کچھ بھی نہیں
کرایے دار کی آنکھوں میں آ گئے آنسوبنائے بیٹھے تھے بچے مکان کاغذ پر
میں نے ہاتھوں سے بجھائی ہے دہکتی ہوئی آگاپنے بچے کے کھلونے کو بچانے کے لیے
اس حادثے سے میرا تعلق نہیں کوئیمیلے میں ایک ساتھ کئی بچے کھوئے تھے
وہ جس کو دیکھ کے بچے بھی سارے چھوڑ گئےمیں ایک ٹوٹا کھلونا کسی دوکان میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books