aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahas"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
شباب و حسن میں بحث آ پڑی ہےنئے پہلو نکلتے جا رہے ہیں
اعجاز عیسوی سے نہیں بحث عشق میںتیری ہی بات جان مجسم بہت ہے یاں
بہار دیتا ہے چھن چھن کے نور چہرے کاسر نقاب ہے جو کچھ تہ نقاب نہیں
جس بادل کی آس میں جوڑے کھول لیے ہیں سہاگن نےوہ پربت سے ٹکرا کر برس چکا صحراؤں میں
تو اپنے ہی مآل سوز غم پر غور کر پہلےتجھے اس سے نہیں کچھ بحث پروانے پہ کیا گزری
دل برا تھا کہ بھلا کام وفا کے آیایار جانے بھی دے اس بحث میں کیا رکھا ہے
منظور وہ کیوں کرنے لگے دعوت اکبرؔخیر اس سے ہے کیا بحث ہم اصرار تو کر لیں
سیدھی باتوں پہ ہے مطلوب سند اور ثبوتہیں وہ کج بحث زباں ان سے ملائے نہ بنے
جو ہر اک بحث کو مذہب کے منبر پر ہیں لے آتےدلوں سے ان کے نفرت کو ہٹانا بھی چنوتی ہے
غضب میں آ کے تجھ کو توڑتا شیخنتیجہ بحث کا کیا اے سبو تھا
یہ بحث و تکرار چھوڑ دے آ یہ زہد کا عہد توڑ دےرہے گی اے مدعی حرمت شراب دنیا حرام کب تک
بحث غلط ہونے پر شاہیںؔآپ ہی پیچھے ہٹ جاتا ہوں
دنیا کی دانش گاہوں میں آج عجب اک بحث چھڑیکون بھروسے کے قابل ہے عاقل اور سودائی میں
مرے عیبوں کی اصلاحیں ہوا کیں بحث دشمن سےلیا ہے راہبر کا کام اکثر میں نے دشمن سے
یہ بحث چھوڑیئے مجرم ہوں یا نہیں کیجےجو رہ گیا ہے ستم جو عتاب باقی ہے
کئی برسوں سے اس پر ہی بحث جاری ہے سنسد میںجو بھیجا ایک روپے تھا تو پہنچا ایک آنا کیوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books