aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahuu"
تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہوتم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں
جینا بہت آسان تھا اک شخص کا احسان تھا ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھااب خواب ہے نے آرزو ارمان ہے نے جستجو یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور مری آوارگی
انداز ہو بہو تری آواز پا کا تھادیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
اٹھی نگاہ تو اپنے ہی رو بہ رو ہم تھےزمین آئنہ خانہ تھی چار سو ہم تھے
آپ تو ہو بہ ہو وہی ہیں جومیرے سپنوں میں سیر کرتا ہے
کوئی بھی تجھ سا مجھے ہو بہ ہو کہیں نہ ملاکسی کسی میں اگرچہ ملی کوئی کوئی بات
یہ رات کھانستے رہتے ہیں کوفت ہوتی ہےبہو نے سب میں جتایا تو باپ رونے لگا
ہو بہو میری طرح چپ چاپ مجھ کو دیکھتا ہےاک لرزتا خوبصورت عکس ساغر میں اکیلا
تمام رات ہواؤں کا گشت جاری تھاسویرے تک نہ رہا کوئی ہو بہ ہو باقی
وہ جن کے پاؤں تھے آزاد پیچھے رہ گئے ہیں وہبہت آگے نکل آئیں ہیں جو زنجیر والے ہیں
میں دیکھتا ہوں کسے کچھ مجھے نہیں معلومکوئی بھی سامنے آ جائے ہو بہو تو ہے
زمین اور مقدر کی ایک ہے فطرتکہ جو بھی بویا وہی ہو بہو نکلتا ہے
مشابہت کے یہ دھوکے مماثلت کے فریبمرا تضاد لیے مجھ سا ہو بہ ہو کیا ہے
وہ جو آئنے کے ہے روبرو وہی آئنے میں ہے ہو بہ ہویہ نہ سوچ یہ نہ خیال کر کہ ادھر ادھر کوئی اور ہے
عیش بیٹے کی کمائی سے بہو کرتی ہےماں کو اب دودھ کی اجرت بھی نہیں ملتی ہے
ماں کہہ رہی تھی رنگ لپ اسٹک کے دیکھ کرچٹ کر دیا بہو نے مرے لال کا بجٹ
وہ کہیں آس پاس ہے موجودہو بہ ہو یہ ہنسی اسی کی ہے
مری طرح سے اجڑ کر بسائیں شہر سخنجو نقل کرنی ہے میری تو ہو بہ ہو کی جائے
گھر سے اس کا بھی نکلنا ہو گیا آخر محالمیری رسوائی سے شہرت کو بہ کو اس کی بھی تھی
ہو بہ ہو اس کی اداؤں کی ادا لازم ہےیار کی سنت مسعود کو بدعت نہ بنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books