aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baraabar"
جب رات گئے کوئی کرن میرے برابرچپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتینہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیںالٰہی ترک الفت پر وہ کیونکر یاد آتے ہیں
ہم رنگیٔ موسم کے طلب گار نہ ہوتےسایہ بھی تو قامت کے برابر نہیں ملتا
وہ سامنے تھا تو کم کم دکھائی دیتا تھاچلا گیا تو برابر دکھائی دینے لگا
کرتے ہو مجھ کو منع قدم بوس کس لیےکیا آسمان کے بھی برابر نہیں ہوں میں
ہم کو معلوم ہے شہرت کی بلندی ہم نےقبر کی مٹی کا دیکھا ہے برابر ہونا
وہ نالہ دل میں خس کے برابر جگہ نہ پائےجس نالہ سے شگاف پڑے آفتاب میں
اب انشاؔ جی کو بلانا کیا اب پیار کے دیپ جلانا کیاجب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں جب دن اور رات برابر ہو
میری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریکمیرے قصے مرے یاروں کو سناتا کیا ہے
جتنے دکھ تھے جتنی امیدیں سب سے برابر کام لیامیں نے اپنے آئندہ کی اک تصویر بنانے میں
ہم بھی تعمیر وطن میں ہیں برابر کے شریکدر و دیوار اگر تم ہو تو بنیاد ہیں ہم
غالبؔ تری زمین میں لکھی تو ہے غزلتیرے قد سخن کے برابر نہیں ہوں میں
ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکایوں بھی ہوا حساب برابر کبھی کبھی
تمام عمر ہم اک دوسرے سے لڑتے رہےمگر مرے تو برابر میں جا کے لیٹ گئے
جو چاہتا ہے کہ اقبال ہو سوا تیراتو سب میں بانٹ برابر سے شادمانی کو
تجھی کو جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھابرابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا
اس دل کے بہت پاس نہ اس دل سے بہت دوربیٹھے ہوئے ہم ہوں گے برابر میں کسی کے
کیا ضروری ہے کہ ہم ہار کے جیتیں تابشؔعشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے
پھر اسی قبر کے برابر سےزندہ رہنے کا راستہ نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books