aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barastaa"
آنکھوں میں جل رہا ہے پہ بجھتا نہیں دھواںاٹھتا تو ہے گھٹا سا برستا نہیں دھواں
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
یہ کون جلوہ فگن ہے مری نگاہوں میںقدم قدم پہ برستا ہے نور راہوں میں
زندگی بھر میں کھلی چھت پہ کھڑی بھیگا کیصرف اک لمحہ برستا رہا ساون بن کے
بارش کی طرح مجھ پہ برستا رہا وہ شخصبن کر وہ اک سحاب بڑی دیر تک رہا
یہ کیسے کوہ کے اندر میں دفن تھا بانیؔوہ ابر بن کے برستا رہا ہے میرے لیے
دن کو اک نور برستا ہے مری تربت پررات کو چادر مہتاب تنی ہوتی ہے
خواب بن کر تو برستا رہے شبنم شبنماور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں
پھر خیالوں میں ترے قرب کی خوشبو جاگیپھر برسنے لگی آنکھیں مری بادل کی طرح
ابر رحمت ہی برستا نظر آیا زاہدخاک اڑتی کبھی دیکھی نہ خراباتوں میں
خاک اڑتی بھی رہی ابر برستا بھی رہاہم نے دیکھے کبھی صحرا کبھی دریا چہرے
نہ غم فرصت ہی دیتا ہے نہ آنسو بند ہوتے ہیںبرستا جا رہا ہے مینہ بدلی بنتی جاتی ہے
پیاسی ہے روح جسم شرابور ہے تو کیابیکار مینہ برستا رہا سائبان پر
برستا ہے کیف شباب محبتہر آنسو ہے جام شراب محبت
برستا بھیگتا ہو جب کوئی لمحہ نگاہوں میںوہیں تم بھی ٹھہر جانا مری آنکھوں کے موسم میں
ترے بیمار غم کے ہیں جو غم خواربرستا ان پہ ہے ماتم ابھی سے
آپ کے رخ سے برستا ہے سحر کا جوبنآپ کی زلف کے سائے میں گھٹا آتی ہے
کہیں اک بوند بھی برسا نہ پانیکہیں بادل برستا جا رہا ہے
بجھی ہے پیاس زمیں کی تو یہ تپش کیوں ہےوہ ابر ہے تو برستا ہوا نظر آئے
بادل کی عبادت ہے برستا ہوا پانیآنسو کی غزل حمد و ثنا اللہ ہی اللہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books