aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barush"
وہ برش اور میں روتا ہوں قلم سے اپنےدرد تو ایک ہیں دونوں کے زباں اور سہی
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئےالطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
کہیں اور بانٹ دے شہرتیں کہیں اور بخش دے عزتیںمرے پاس ہے مرا آئینہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں
اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاںکیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی
کیفؔ پردیس میں مت یاد کرو اپنا مکاںاب کے بارش نے اسے توڑ گرایا ہوگا
روک لو گر غلط چلے کوئیبخش دو گر خطا کرے کوئی
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوںبادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
بارش سنگ کا موسم ہے مرے شہر میں توتو یہ شیشے سا بدن لے کے کہاں آ گئی دوست
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
میں نظر بھر کے ترے جسم کو جب دیکھتا ہوںپہلی بارش میں نہایا سا شجر لگتا ہے
ورنہ اب تلک یوں تھا خواہشوں کی بارش میںیا تو ٹوٹ کر رویا یا غزل سرائی کی
بارش وصل وہ ہوئی سارا غبار دھل گیاوہ بھی نکھر نکھر گیا ہم بھی نکھر نکھر گئے
رہ گزر خیال میں دوش بدوش تھے جو لوگوقت کی گرد باد میں جانے کہاں بکھر گئے
اتنا تو ہوا فائدہ بارش کی کمی کااس شہر میں اب کوئی پھسل کر نہیں گرتا
بارش کی دعاؤں میں نمی آنکھ کی مل جائےجذبے کی کبھی اتنی رفاقت بھی بہت تھی
کیوں بخش دیا مجھ سے گنہ گار کو مولامنصف تو کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا
بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہو گئےموسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہو گئے
جان ہم تجھ پہ دیا کرتے ہیںنام تیرا ہی لیا کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books