aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bashar"
آنکھوں سے بڑی کوئی ترازو نہیں ہوتیتلتا ہے بشر جس میں وہ میزان ہیں آنکھیں
نئی زمین نیا آسماں بھی مل جائےنئے بشر کا کہیں کچھ نشاں نہیں ملتا
کیوں کفر ہے دیدار صنم حضرت واعظاللہ دکھاتا ہے بشر دیکھ رہے ہیں
بشر سمجھ کے کیا تھا نا یوں نظر اندازلے میں بھی چھوڑ رہا ہوں تجھے خدا کر کے
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
چلے جو ذکر فرشتوں کی پارسائی کاتو زیر بحث مقام بشر بھی آتا ہے
دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہئےہوا رقیب تو ہو نامہ بر ہے کیا کہئے
اس دور میں زندگی بشر کیبیمار کی رات ہو گئی ہے
کیا وہ بھی بے گنہ کش و حق ناشناس ہیںمانا کہ تم بشر نہیں خورشید و ماہ ہو
خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہمگہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم
زوال طاقت و موئے سپید و ضعف بصرانہیں سے پائے بشر موت کے قرینوں کو
لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہےپھر بھی اہل دل کو احوال بشر کہنا تو ہے
اک جستجو سدا ہی سے ذہن بشر میں ہےجب سے ملی زمین مسلسل سفر میں ہے
خدا تو مالک و مختار ہے کہیں بھی رہےکبھی بشر میں کبھی جانور میں رہتا ہے
دل خطا وار نظر پارسا تصویر اناوہ بشر ہے کہ فرشتہ ہے خدا ہے کیا ہے
روز کہاں سے کوئی نیاپن اپنے آپ میں لائیں گےتم بھی تنگ آ جاؤ گے اک دن ہم بھی اکتا جائیں گے
چپ چاپ سلگتا ہے دیا تم بھی تو دیکھوکس درد کو کہتے ہیں وفا تم بھی تو دیکھو
میں وہ بشر کہ مجھ سے ہر آدمی کو نفرتتم شمع وہ کہ تم پر پروانے آدمی ہیں
یوں تو بشر زادی ہو لیکنخوشبو جیسی کیوں لگتی ہو
جہاں کی لذت و خواہش سے ہے بشر کا خمیروہ کون ہیں کہ جو حرص و ہوا نہیں رکھتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books