aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-rabt"
بے ربط سے لفظوں کے ہیں بے ربط معانیبالائے حد فہم ہے ہستی کی کہانی
جو چیز تھی کمرے میں وہ بے ربط پڑی تھیتنہائیٔ شب بند قبا کھول رہی تھی
تیرے بے ربط بیانات سے خوف آتا ہےمجھ کو اب شہر کے حالات سے خوف آتا ہے
عمر بے وجہ نہ بے ربط گزاری جائےآئنہ دیکھ کے تصویر اتاری جائے
بے شکل شباہت ہے بے ربط سراپا ہےجذبات بھی جامد ہیں احساس بھی تشنہ ہے
مری حیات کو بے ربط باب رہنے دےورق ورق یوں ہی غم کی کتاب رہنے دے
بے ربط موسموں میں سموئے گئے تھے لوگکیا کہیے کس لڑی میں پروئے گئے تھے لوگ
بزم بے ربط ہے سوز آہنگ سے گیت الفت کے گانے سے کیا فائدہباغ صدیوں سے بے نور ہے دل ربا تیرا یوں گل کھلانے سے کیا فائدہ
کیوں نہ اپنی داستاں بے ربط افسانہ رہےتم سے ہم مانوس ہو کر خود سے بیگانہ رہے
درس لیں گے دل کے اک بے ربط افسانے سے کیااہل دنیا چاہتے ہیں تیرے دیوانے سے کیا
بے ربط حسن و عشق یہ کیف و اثر کہاںتھی زندگی عزیز مگر اس قدر کہاں
سائیکل اخروٹ سورج تتلیاںزندگی بے ربط ہے جوڑیں کہاں
بس ڈال لو چہرے پہ نقاب اپنے خدارابے ربط ہوئی جاتی ہے تقریر ہماری
ساری راہیں سبھی سوچیں سبھی باتیں سبھی خوابکیوں ہیں تاریخ کے بے ربط حوالوں کی طرح
بے ربط خیالوں کے شگوفوں کی لطافتمجبور غریبوں کی ذہانت سی لگے ہے
بہت بے ربط ہے اندر کی دنیاچلو پردہ اٹھا لیتے ہیں تھوڑا
بہت بے ربط رہنے کا یہ خمیازہ ہے شایدکہ منزل سامنے ہے اور راہیں کٹ چکی ہیں
زیست بے ربط ہے پر ہے تو خدا کی نعمتجس طرح سے بھی یہ نبھتی ہے نبھا لی جائے
ہر وقت محو رقص ہے چہرہ خیال میںبے ربط زندگی ہے مگر دل مگن تو ہے
جب عالم وحشت میں خط کھینچے گا دیوانہبے ربط لکیروں کو تصویر بنا دے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books