aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-vajuud"
ہر چند اپنا حال نہ ہم سے بیاں ہوایہ حرف بے وجود مگر داستاں ہوا
دنیا کا غم ہی کیا غم الفت کے سامنےباطل ہے بے وجود حقیقت کے سامنے
میں پڑا ہوا ہوں خود میں کہیں بے وجود شاہدؔمری روح گم شدہ ہے مرا جسم لاپتہ ہے
عکس جمال یار سے وہم نمود ہےورنہ وجود خلق بھی خود بے وجود ہے
وجود اور بے وجودی ہے یہ موجودنشان بے نشانی کا نشاں ہے
بے ثبات صبح شام اور مرا وجودیہی عذاب ہے مدام اور مرا وجود
قائم ہے مجھ میں میرے تخیل کی سلطنتبے تاج بادشا ہوں میں اپنے وجود میں
دنیا کو ولولہ دل ناشاد سے ہوایہ طول اس خلاصۂ ایجاد سے ہوا
غنچہ تا شگفتن ہا برگ عافیت معلومباوجود دل جمعی خواب گل پریشاں ہے
رقص کرتی ہے ترے نور میں ظلمت میریہوں جدا تجھ سے تو ہے وہم حقیقت میری
زندگی دشت بے حدود میں ہےاک عدم سا مرے وجود میں ہے
کیسی عجیب مٹی سے تشکیل کی مریکیوں حرص بے حساب ہے بھٹکے وجود میں
رہ سفر میں رہے اور حیات سے گزرےکہ ایک رنگ میں کتنے جہات سے گزرے
میں طائر وجود یا برگ خیال تھابس اس قدر ہے یاد کہ میں ڈال ڈال تھا
فروغ حسن میں کیا بے ثبات دل کا وجودوہ آفتاب یہ شبنم وہ آگ یہ بارود
دل ان کی یاد سے جو بہلتا چلا گیاغم آپ اپنی آگ میں جلتا چلا گیا
ممکن نہیں ہے اپنے کو رسوا وفا کرےدنیائے بے ثبات کی خاطر دعا کرے
میرے لیے وجود کا دریا سراب تھاناکامیوں کے باب میں میں کامیاب تھا
ہے تجلی تری سامان وجودذرہ بے پرتو خورشید نہیں
تھے گنج بے قیاس تہہ قلزم وجودڈوبا جو میں تو مل گئے لعل و گہر مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books