aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bebaakiiyaa.n"
ابھی سن ہی کیا ہے جو بیباکیاں ہوںانہیں آئیں گی شوخیاں آتے آتے
ہزاروں شوخ ارماں لے رہے ہیں چٹکیاں دل میںحیا ان کی اجازت دے تو کچھ بیباکیاں کر لوں
تری بیباکیاں جانبؔ یہی تصدیق کرتی ہیںہر اک انسان کو دنیا میں ہشیاری نہیں آتی
نگہ کو بیباکیاں سکھاؤ حجاب شرم و حیا اٹھاؤبھلا کے مارا تو خاک مارا لگاؤ چوٹیں جتا جتا کر
بیباکیاں دیکھیں ہیں تری بزم عدو میںآنکھوں میں تری شرم و حیا کو نہیں دیکھا
ہیں نگاہوں کی حدوں سے دور ابھی بیباکیاںشوخ چتون سے غرور حسن کو کم کیجیے
ماجرائے شوق کی بے باکیاں ان پر نثارہائے وہ آنکھیں جو ضبط غم میں گریاں ہو گئیں
نگاہ شوخ کی بیباکیاں کوئی دیکھےکہ جیسے کوئی کبھی کامیاب ہو نہ سکا
سہمی سہمی سی کھڑی دیکھ رہی ہے دنیامیری بیباکیاں کچھ راز چھپائے ہوئے ہیں
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا یہ لہجہوہی بے باکیاں ہیں اور میں ہوں
شوخیاں بیباکیاں سب رفتہ رفتہ کم ہوئیںالتفات یار جب سے سوقیانہ ہو گیا
ان کی بیباکیاں سہی دل نےورنہ دل بے زباں نہیں ہوتا
جو ملے تعریف ان کی حد سے زیادہ کر دیاجا رہیں پہلے کی وہ بیباکیاں چڑھتی ہوئیں
تمہیں اچھی نہیں لگتیں مری بے باکیاں لیکنتکلف میں بھی اکثر دوستی باقی نہیں رہتی
دل کے رشتوں میں ضروری ہیں بہت بے باکیاںہو تکلف درمیاں تو دوستی کھلتی نہیں
کیا زمانے میں یوں ہی کٹتی ہے راتکروٹیں بیتابیاں انگڑائیاں
پر سکوں لگتی ہے کتنی جھیل کے پانی پہ بطپیروں کی بے تابیاں پانی کے اندر دیکھیے
مرے دل کی بیتابیاں بھی لیے جادبے پاؤں منہ پھیر کر جانے والے
بڑھ گئیں تم سے تو مل کر اور بھی بیتابیاںہم یہ سمجھے تھے کہ اب دل کو شکیبا کر دیا
یہاں تو رات کی بیداریاں مسلم ہیںمگر وہاں بھی حسیں انکھڑیوں میں خواب نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books