aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bharo"
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
تاروں سے میرا جام بھرو میں نشے میں ہوںاے ساکنان خلد سنو میں نشے میں ہوں
مجھے نہیں ہے کوئی وہم اپنے بارے میںبھرو نہ حد سے زیادہ ہوا غبارے میں
اب تم سوچو اب تم جانو جو چاہو اب رنگ بھروہم نے تو اک نقشہ کھینچا اک خاکہ تیار کیا
تم مری دوستی کا دم نہ بھروآسماں مدعی نہ ہو جائے
وفا کا دم نہ بھرو دوستو تم اسلمؔ سےتمہیں جو وقت پہ جھٹلا گئی تو کیا ہوگا
دیکھتے دیکھتے منظر ہے کچھ اوردھول آنکھوں میں بھرو دیکھو مت
ڈرے کیوں میرا قاتل کیا رہے گا اس کی گردن پروہ خوں جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بدم نکلے
اشک آنکھوں سے ٹپکتے ہیں بہت کھلرؔ جیان میں اب رنگ بھرو تم ہی زمانے والا
یا تو خوابوں میں حقیقت کا کوئی رنگ بھرویا تو کہہ دو کہ کوئی خواب نہ پالا جائے
کچھ ایسے رنگ بھرو جو سمے سے اترے نہیںیہ مو قلم سے کریں التماس تصویریں
بھلا کب تک سہو گے ظلم چپ رہ کربھرو ہنکار آوازیں اٹھاؤ اب
نہ ٹھنڈی سانسیں بھرو دور مے میں ہم نفساںیہ آگ بھڑکے گی مے خانے میں ہوا نہ کرو
کتنی پرواز بھرو اپنا نہ آغاز تجوپر بکھر کے تو زمیں پر ہی پڑے ہیں سارے
ریت خوابوں کی ہو کہ درد کے پھولاپنی جھولی میں کچھ بھرو بابا
بھرو ہنکار ہے ہمت تو آکر سامنے میرےکہ یوں پیچھے سے دھاوا بولنا اچھا نہیں ہوتا
دوستو آنکھیں نہ کھولو ٹھنڈی سانسیں مت بھروآ گئے منزل پہ تم اسلمؔ بہت نزدیک ہے
ہے اجازت کہ سبھی زخم بھرو مرہم سےہاں مگر دھیان کہ اک زخم نہ بھرنا ورنہ
مجھ کو آباد کرو مجھ میں کوئی رنگ بھرودل مضطر بھی بہاروں کا تمنائی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books