aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhes"
فراقؔ اکثر بدل کر بھیس ملتا ہے کوئی کافرکبھی ہم جان لیتے ہیں کبھی پہچان لیتے ہیں
ہزاروں بھیس میں پھرتے ہیں رام اور رحیمکوئی ضروری نہیں ہے بھلا بھلا ہی لگے
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
حسن ہے ذات مری عشق صفت ہے میریہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا
اس سے ملنا ہے تو پھر سادہ مزاجی سے ملوآئینے بھیس بدل کر نہیں دیکھے جاتے
خود بین و خود شناس ملا خود نما ملاانساں کے بھیس میں مجھے اکثر خدا ملا
کہاں کا وصل تنہائی نے شاید بھیس بدلا ہےترے دم بھر کے مل جانے کو ہم بھی کیا سمجھتے ہیں
غرض اس سے نہیں وہ کون ہے کس بھیس میں ہےمیں کہاں پر ہوں مجھے میرا پتا دے کوئی
بلندی چاہیئے انسان کی فطرت میں پوشیدہکوئی ہو بھیس لیکن شان سلطانی نہیں جاتی
یہ ساقی کی کرامت ہے کہ فیض مے پرستی ہےگھٹا کے بھیس میں مے خانے پر رحمت برستی ہے
غزل کے بھیس میں آئی ہے آج محرم دردسخن کی اوڑھے ہوئے ہے ردا اداسی ہے
محمل نشیں جب آپ تھے لیلیٰ کے بھیس میںمجنوں کے بھیس میں کوئی خانہ خراب تھا
بس ایک وقت کا خنجر مری تلاش میں ہےجو روز بھیس بدل کر مری تلاش میں ہے
جلاد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتےہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے
تو ہے یا تیرا سایا ہےبھیس جدائی نے بدلا ہے
عقل عیار ہے سو بھیس بنا لیتی ہےعشق بیچارہ نہ ملا ہے، نہ زاہد نہ حکیم
غلاف گل میں کبھی چاندنی کے پردے میںسنا ہے بھیس بدل کر بھی وہ نکلتا ہے
عشق پھر عشق ہے جس روپ میں جس بھیس میں ہوعشرت وصل بنے یا غم ہجراں ہو جائے
عقل ہزاروں بھیس بدلتی رہتی ہےیہ دل مر جانے تک بدھو رہتا ہے
ایک ہمی ناواقف ٹھہرے روپ نگر کی گلیوں سےبھیس بدل کر ملنے والے سب جانے پہچانے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books