aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bichh"
ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئیاس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا
جونؔ اللہ اور یہ عالمبیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے
مستی سے درہمی ہے مری گفتگو کے بیچجو چاہو تم بھی مجھ کو کہو میں نشے میں ہوں
سفر کرنا ہے آخر دو پلک بیچسفر لمبا ہے بے بستر نہ رہیو
دیا اپنی خودی کو جو ہم نے اٹھا وہ جو پردہ سا بیچ میں تھا نہ رہارہے پردے میں اب نہ وہ پردہ نشیں کوئی دوسرا اس کے سوا نہ رہا
نشۂ شوق رنگ میں تجھ سے جدائی کی گئیایک لکیر خون کی بیچ میں کھینچ دی گئی
مکان و لا مکاں کے بیچ کیا ہےجدا جس سے مکاں ہے لا مکاں سے
یہی تو فرق ہے میرے اور ان کے حل کے بیچشکایتیں ہیں انہیں اور رضا کے ساتھ ہوں میں
بیچ میں رنگ محل ہے تیرا کھائی چاروں اورہم سے ملنے کی اب گوری تو ہی راہ نکال
جسم چادر سا بچھ گیا ہوگاروح سلوٹ ہٹا رہی ہوگی
بیچ جنگل میں پہنچ کے کتنی حیرانی ہوئیاک صدا آئی اچانک جانی پہچانی ہوئی
بجھتے ہوئے دیئے کی لو اور بھیگی آنکھ کے بیچکوئی تو ہے جو خوابوں کی نگرانی کرتا ہے
رکھ دیے جائیں گے نیزے لفظ اور ہونٹوں کے بیچظل سبحانی کے احکامات جاری ہو گئے
شاید آ جائیں کبھی چشم خریدار میں ہمجان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں
وہی ہوا کہ تکلف کا حسن بیچ میں تھابدن تھے قرب تہی لمس سے بکھرتے ہوئے
ہم تو کہنے جا رہے تھے ہمزۂ یے والسلامبیچ میں اس نے اچانک نون غنہ کر دیا
پوچھ نہ وصل کا حساب حال ہے اب بہت خرابرشتۂ جسم و جاں کے بیچ جسم حرام ہو گیا
تو اپنی آواز میں گم ہے میں اپنی آواز میں چپدونوں بیچ کھڑی ہے دنیا آئینۂ الفاظ میں چپ
کس کو پار اتارا تم نے کس کو پار اتارو گےملاحو تم پردیسی کو بیچ بھنور میں مارو گے
جوں ہی مڑ کر دیکھا میں نے بیچ اٹھی تھی اک دیواربس یوں سمجھو میرے اوپر بجلی سی اک بار گری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books