aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bichh.De"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیںجیسے بچھڑے ہوئے کعبہ میں صنم آتے ہیں
جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔپھر بھی تو انتظار کر شاید
کسی بچھڑے ہوئے کا لوٹ آنا غیر ممکن ہےمجھے بھی یہ گماں اک تجربہ ہونے سے پہلے تھا
جب سے بچھڑے وہ مسکرائے نہ ہمسب نے چھیڑا تو لب ہلا بیٹھے
شام آئی تو بچھڑے ہوئے ہم سفرآنسوؤں سے ان آنکھوں میں آتے رہے
بچھڑے لوگوں سے ملاقات کبھی پھر ہوگیدل میں امید تو کافی ہے یقیں کچھ کم ہے
خوش رنگ پرندوں کے لوٹ آنے کے دن آئےبچھڑے ہوئے ملتے ہیں جب برف پگھلتی ہے
تیرا منکر نہیں اے وقت مگر دیکھنا ہےبچھڑے لوگوں سے کہاں کیسے ملاتا ہے مجھے
انہیں بھولنا یا انہیں یاد کرناوہ بچھڑے ہیں جب سے یہی مشغلہ ہے
عمریں گزر گئی تھیں ہم کو یقیں سے بچھڑےاور لمحہ اک گماں کا صدیوں میں بے اماں تھا
وہ جب بچھڑے تھے ہم تو یاد ہے گرمی کی چھٹیاں تھیںتبھی سے ماہ جولائی مجھے اچھا نہیں لگتا
جو بچھڑے ہیں پیارے سے بھٹکتے در بہ در پھرتےہمارا یار ہے ہم میں ہمن کو انتظاری کیا
یہ کس کو خبر ہے اب کے بچھڑےکیا جانیے اس سے کب ملیں گے
ایسے ایسے درد ملے ہیں نئے دیاروں میں ہم کوبچھڑے ہوئے کچھ لوگ پرانے یارانے یاد آتے ہیں
رات باقی تھی جب وہ بچھڑے تھےکٹ گئی عمر رات باقی ہے
بچھڑے ہوئے وہ یار وہ چھوڑے ہوئے دیاررہ رہ کے ہم کو یاد جو آئیں کسی کو کیا
چاک دل بھی کبھی سلتے ہوں گےلوگ بچھڑے ہوئے ملتے ہوں گے
تازہ ہے اس کی مہک رات کی رانی کی طرحکسی بچھڑے ہوئے لمحے کی نشانی کی طرح
جو دشت عشق میں بچھڑے وہ عمر بھر نہ ملےیہاں دھواں ہی دھواں ہے قریب آ جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books