aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "biktii"
لوگ کہتے ہیں روح بکتی ہےمیں جدھر ہوں ادھر نہیں ملتی
میری دوکان کی چیزیں نہیں بکتی نظمیؔاتنی تفصیل خریدار کو دے دیتا ہوں
کسی محفل میں جب انسانیت کا نام آیا ہےہمیں یاد آ گئی بازار میں بکتی ہوئی چیزیں
بکتی ہے اب کتاب بھی کیسٹ کے ریٹ پہکیسے بنے گا غالبؔ و اقبالؔ کا بجٹ
خزاںؔ نہ سوچ کہ بکتی ہے کیوں بدن کی بہارسمجھ کہ روح کی سودا گری ہے یہ دنیا
جوہرؔ کہیں بکتی ہی نہیں جنس محبتکیا قحط وفا کا سر بازار پڑا ہے
تھے ہم بھی گنہ گار پر اک زاہد مکار کی ضدبازار میں بکتی ہوئی سلماؤں سے آگے نکل آئے
تھے ہم بھی گنہ گار ہر اک زاہد مکار کی ضد میںبازار میں بکتی ہوئی سلماؤں سے آگے نکل آئے
اب تو دوکانوں پہ بکتی ہے وفادوستو افراط زر کی بات ہے
شہر سخن کا طرز تجارت عجیب ہےبکتے ہیں فکر و فن بھی تو مٹی کے بھاؤ پر
سرد مہری کا تری ساقی نتیجہ یہ ہواآگ کے مولوں جو بکتی تھی وہ مے پانی ہوئی
پہلے جو تھی مہرباں ہم سب کی ماںاب وہی دھرتی ہے بکتی دام پر
قرآن کھولنے کی ضرورت نہیں رہیبکتی ہے صبح و شام تلاوت خریدئیے
لگتی ہیں ہر گلی میں محبت کی بولیاںبکتی یہاں ہے جنس وفا کو بہ کو نہ پوچھ
ابر آتا ہے تو بکتی ہے شرابنقد رحمت حاصل مے خانہ ہے
وہ جنس گراں جس کو وفا کہتی ہے دنیابازار میں بکتی ہے تو لا کیوں نہیں دیتے
حرمتیں صنعت آہن کی طرح بکتی ہیںجس کو دیکھو وہ خریدار بنا بیٹھا ہے
آج کل شکوۂ ناپید ہے جس غیرت کاخوب بکتی ہے مرے شہر کے بازاروں میں
اوقات مجرد کی کس طرح بسر ہووےجنگل ہے یہ بکتی ہے یاں نان نہاری کیا
نیلی چمکتی دھوپ تو بکتی نہیں کہیںہم کس کے ہاتھ بیچ دیں لفظ و بیاں جناب
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books