aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "boliye"
ڈسنے لگے ہیں خواب مگر کس سے بولئےمیں جانتی تھی پال رہی ہوں سنپولیے
ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہایوں چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولئے
ہم نے حسرتوں کے داغ آنسوؤں سے دھو لیےآپ کی خوشی حضور بولئے نہ بولئے
یہ سن کے میں نے نظیرؔ اس سے یوں کہا ہنس کرجو کوئی بولے تو البتہ بولئے صاحب
ہر اک بزعم خویش جہاں ہو سخن شناسبہتر یہ ہے صباؔ کہ وہاں کچھ نہ بولئے
بولنے پر کوئی پابندی نہیں کچھ بولئےہاں مگر آواز اٹھے گی دبا دی جائے گی
بولئے کرتا ہوں منت آپ کیکیوں مکدر ہے طبیعت آپ کی
آپ کا لہجہ شہد جیسا ترنم خیز ہےخامشی اب توڑیئے اور بولئے میرے لیے
کل وہ جو بولا ٹک تو کہا ہم نے منہ پھراخیر اب نہ ہم سے بولئے زنہار بس جی بس
بیچنا تو ہے نہیں ایمان پھر بھی بولئےاس کا بازاروں میں ہم کو دام کیا مل جائے گا
روئے خطاب ہے کسی نازک مزاج سےچہرے پہ حال لکھیے نگاہوں سے بولئے
سو بار آپ کہہ چکے ہم سے نہ بولئےیہ ہو گیا ہے آپ کا تکیہ کلام کیا
احساس کے مکان کا دروازہ کھولیےسچ کو دبی زباں سے سہی سچ تو بولئے
کبھی تو منہ سے بولئے صاحببے دہن ہو تو کچھ کلام نہیں
سیماب جل گیا تو اسے گرد بولئےعاشق فنا ہوا تو اسے مرد بولئے
ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیںاتنا اونچا نہ بولئے صاحب
یہ فضل ربی ہے رشوت نہ بولئے اس کوتو ایسے مال کا کھانا حرام تھوڑی ہے
آپ کے ساتھ ہو لیے صاحببولئے کچھ تو بولئے صاحب
دیکھا جو دل کو چپ تو وفاؤں نے یہ کہااتنی طویل شب ہے ارے کچھ تو بولئے
آب زمزم اور گنگا جل کو پی کر بولئےکیا وہ غنڈہ اور موالی پارسا ہونے لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books