aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "boltii"
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
سوچتے ہونٹ بولتی آنکھیںحیرتی کا مکالمہ کیا ہے
اس کی آنکھیں ترے چہرے پہ بہت بولتی ہیںاس نے پلکوں سے ترا جسم تراشا ہوگا
چپ کے عالم میں وہ تصویر سی صورت اس کیبولتی ہے تو بدل جاتی ہے رنگت اس کی
بولتی تصویر میں اک نقش لیکن کچھ ہٹا ساایک حرف معتبر لفظوں کے لشکر میں اکیلا
سمندر الٹا سیدھا بولتا ہےسلیقے سے تو پیاسا بولتا ہے
میں ہوں خاموش اور مرے آگےتیری تصویر بولتی سی ہے
بولتی ہو تو یوں ہے جیسے پھول پہ تتلی ڈولتی ہوتم نے کیسا سبز کیا ہے اور کیسے ویرانے کو
عشق کی بولتی تصویر ہے شوقؔدیکھنے والوں کو حیرت ہی سہی
سارے اس دور کی منہ بولتی تصویریں ہیںکوئی دیکھے مرے دیوان کے کرداروں کو
بند کر دیتی ہیں سب کو پیاری پیاری چوڑیاںبولتی ہیں لاکھ میں بڑھ کر تمہاری چوڑیاں
نڈر ہو کر لکیریں بولتی ہیںجبینوں سے ہماری دوستی ہے
میں کسی شخص کی اداسی تھیسرد لہجے میں بولتی تھی میں
زیر محراب نہ بالائے مکاں بولتی ہےخامشی آ کے سر خلوت جاں بولتی ہے
جدائیوں کی گھڑی نقش نقش بولتی ہےوہ برف بار ہوا تھی، وہ دانت بجتے تھے
میں جو قصہ سنا چکا تو کھلاکوئی دیوار بولتی نہیں ہے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ بولتی ہو کیالبوں پہ کھیلتی پھرتی ندائے بوسہ ہے
ورنہ کمرے میں شور کیوں ہوتااس کی تصویر بولتی ہوگی
اک طرف اس کی بولتی آنکھیںاک طرف میری بے زبانی ہے
ہونٹ آنکھوں پہ رکھ دئے اس نےاور پھر بولتی رہی آنکھیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books