aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaahe.n"
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیںتمام عمر اسی کی عبادتیں کرنی
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیراور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ
یہ ہم سے نہ ہوگا کہ کسی ایک کو چاہیںاے عشق ہماری نہ ترے ساتھ بنے گی
اگر چاہیں تو وہ دیوار کر دیںہمیں اب کچھ نہیں کہنا زباں سے
اہل ظاہر جس قدر چاہیں کریں بحث و جدالمیں یہ سمجھا ہوں خودی میں تو خدا ملتا نہیں
اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریںوہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں
وہ چاہیں تو وقت بھی بدل جائےجب آئے ہیں رات ہو گئی ہے
ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کوآپ چاہیں کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے
چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیےیہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے
بہت ہنسنے کی عادت کا یہی انجام ہوتا ہےکہ ہم رونا بھی چاہیں تو کبھی رویا نہیں جاتا
اتنی شدت سے نہ مل تو کہ جدائی چاہیںیہی قربت تری دوری کا بہانہ بن جائے
جو لوگ چاہیں تو پھر تمہیں یاد بھی نہ آئیںکبھی کبھی تم مجھے بھی ان میں شمار کرنا
ابھی مردوں میں روحیں پھونک ڈالیںاگر چاہیں تو یہ بیمار میرے
آپ ان ہاتھوں کی چاہیں تو تلاشی لے لیںمیرے ہاتھوں میں لکیروں کے سوا کچھ بھی نہیں
دیکھ لیتے ہیں بلا کر انہیں چاہیں جس دمکم سے کم اتنا تو ہم آنکھوں میں دم رکھتے ہیں
کیوں نہ ہم اس کو دل و جان سے چاہیں تشنہؔوہ جو اک دشمن جاں پیار بھی کرتا جائے
آپ چاہیں تو جان بھی لے لیںآپ کو اختیار ہے سائیں
چاہ کا معیار اونچا چاہئےجو نہ چاہیں ان کو چاہا چاہئے
نہ جا کہ اس سے پرے دشت مرگ ہو شایدپلٹنا چاہیں وہاں سے تو راستہ ہی نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books