aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaahte"
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کیچاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
قطرے وہ کچھ بھی پائیں یہ ممکن نہیں وسیمؔبڑھنا جو چاہتے ہیں سمندر کشی کے ساتھ
کچھ تو ہم خود بھی نہیں چاہتے شہرت اپنیاور کچھ لوگ بھی ایسا نہیں ہونے دیتے
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیںوہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
عجب مزہ ہے مجھے لذت خودی دے کروہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں
یہ آئنوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیںکہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے
فنا فی العشق ہونا چاہتے تھےمگر فرصت نہ تھی کار جہاں سے
پرندے قید ہیں تم چہچہاہٹ چاہتے ہوتمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
تم چاہتے ہو تم سے بچھڑ کے بھی خوش رہوںیعنی ہوا بھی چلتی رہے اور دیا جلے
دلوں کی بات بدن کی زباں سے کہہ دیتےیہ چاہتے تھے مگر دل ادھر نہیں آیا
کچھ وقت چاہتے تھے کہ سوچیں ترے لیےتو نے وہ وقت ہم کو زمانے نہیں دیا
ہمارے پاس بھی بیٹھو بس اتنا چاہتے ہیںہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے
جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو
چاہنے کو تیرے کیا سمجھا تھا دلبارے اب اس سے بھی سمجھا چاہیے
کبھی کبھی تو ان اشکوں کی آبرو کے لیےنہ چاہتے ہوئے بھی مسکرانا پڑتا ہے
حیرتوں کے سلسلے سوز نہاں تک آ گئےہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آ گئے
جینے میں اختیار نہیں ورنہ ہم نشیںہم چاہتے ہیں موت تو اپنی خدا سے آج
سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیںعجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں
یہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںوہ گفتگو در و دیوار کرنا چاہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books