aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chakraa"
چکرا کے گر نہ جاؤں میں اس تیز دھوپ میںمجھ کو ذرا سنبھال بڑی تیز دھوپ ہے
گردش نے میری چرخ کا چکرا دیا دماغنالوں سے اب زمیں کے طبق تھرتھرائیں گے
اس قدر غور سے مت دیکھ بھنور کی جانبتو بھی چکرا کے نہ گر جائے کہیں پانی میں
سب یہ سمجھ رہے تھے کہ نروان مل گیاچکرا رہی ہے چیل مگر ماس کی طرف
جتنی بھی دل کی ضرورت تھی بس اتنی ہی ہمت و طاقت تھیرستے کی کھکھیڑیں جھیل گیا پاس آتے ہی میں چکرا کے گرا
چکرا رہا ہے کوچۂ گیسو میں جا کے دلمنڈلا رہی ہے موت مسافر کے آس پاس
کڑی تھی دھوپ سر چکرا رہا تھامیں بھوکا تھا بہت گھبرا رہا تھا
آدھا ادھورا ہجر جوانی چبا گیاآدھے ادھورے عشق میں بچپن ہوا ہوا
ابابیلیں جو یوں چکرا رہی ہیںسندیسہ آسماں تک جا چکا ہے
خود اپنا عکس دیکھ کے چکرا گیا ہوں میںآئینہ دیکھنا بھی کڑا امتحان ہے
تم ایک گرد باد تھے چکرا کے رہ گئےہم سے بھی پار ذات کا صحرا نہیں ہوا
زمیں سے بھی توقع کچھ ہے ایسیدماغ چرخ جب چکرا گیا ہے
ابلق چشم بتاں کی شوخیاں چکرا گئیںآسماں پر مہر و مہ کرتے ہیں صبح و شام رقص
قدم اٹھاتے ہی چکرا کے گر پڑیں ہم بھیتمہاری طرح سنبھل کے اگر چلیں ہم بھی
ناصح کی جھائیں جھائیں سے چکرا گیا دماغایسا نہ کیجئے کبھی ویسا نہ کیجئے
میں تمہیں دیکھ کے چکرا کے اگر گر جاؤںدست نازک سے اٹھاؤ تو مزہ آ جائے
وہاں ہر آدمی چکرا گیا ہےجہاں سے راستہ بل کھا گیا ہے
ہفت آسماں کی سیر تھی اس اک نگاہ میںاک بار تو ہمارا بھی چکرا گیا دماغ
چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہتمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم
داغ دل گر نظر نہیں آتابو بھی اے چارہ گر نہیں آتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books