aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chi.nghaa.d"
ہم عشق اللہ بولے تو بھیچنگھاڑ کے آئے پھاڑ کر عشق
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسےوہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے
چنگاری اک اٹک سی گئی میرے سینے میںتھوڑا سا آ کے پھونک دو اڑتا نہیں دھواں
لوبان میں چنگاری جیسے کوئی رکھ جائےیوں یاد تری شب بھر سینے میں سلگتی ہے
ہر حال میں مرا دل بے قید ہے خرمکیا چھینے گا غنچے سے کوئی ذوق شکرخند
جا کے یہ کہہ دے کوئی شعلوں سے چنگاری سےپھول اس بار کھلے ہیں بڑی تیاری سے
وہ چنگاری خس و خاشاک سے کس طرح دب جائےجسے حق نے کیا ہو نیستاں کے واسطے پیدا
کاغذ کے دل میں چنگاریخس کی زباں پر انگارہ تھا
یہی اخبار کی سرخی بنے گاذرا سا کام چنگاری کرے ہے
اس اندیشے سے ضبط آہ میں کرتا رہوں کب تککہ مغ زادے نہ لے جائیں تری قسمت کی چنگاری
اس سے ترے مکان کا منظر ہے بد نماچنگاری میرے پھوس کے چھپر میں ڈال دے
لگائی آگ اس نے شہر میں اتنی صفائی سےکہ اس کے گھر پہ اڑ کے اک بھی چنگاری نہیں آئی
اس قدر مجھ سے تکلف کی ضرورت کیا ہےمیں اگر تجھ کو چھوؤں گا تو اجازت لے کر
یہی گر آنکھ میں رہ جائے تو ہے چنگاریقطرۂ اشک جو بہہ جائے تو اک دریا ہے
بجھا تو خود میں اک چنگاری بھی باقی نہیں رکھیاسے تارہ بنانے میں اندھیرا ہو گیا تھا میں
ان کی محفل میں نظر آئے سبھی شعلہ بکفاپنے دامن میں مگر کوئی بھی چنگاری نہ تھی
دل بہم پہنچا بدن میں تب سے سارا تن جلاآ پڑی یہ ایسی چنگاری کہ پیراہن جلا
آج ہر قطرۂ مے بن گیا اک چنگاریتھی یہ ساقی کی شرارت مجھے معلوم نہ تھا
پانی میں بجلی کا گھر تھاپتھر میں چنگاری چھپی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books