aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daane"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
ہم کو پھنسنا تھا قفس میں کیا گلہ صیاد کابس ترستے ہی رہے ہیں آب اور دانے کو ہم
الماری سے خط اس کے پرانے نکل آئےپھر سے مرے چہرے پہ یہ دانے نکل آئے
گرج برس پیاسی دھرتی پر پھر پانی دے مولاچڑیوں کو دانے بچوں کو گڑ دھانی دے مولا
کچھ پرندوں کو تو بس دو چار دانے چاہئیںکچھ کو لیکن آسمانوں کے خزانے چاہئیں
پلکوں پر یہ آنسو پیار کی توہین تھےآنکھوں سے گرے موتی کے دانے ہو گئے
تو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافراس کی مٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے
بنجر مٹی پر بھی برس اے ابر کرمخاک کا ہر ذرہ مقروض ہے دانے کا
تھوڑے تنکے تھوڑے دانے تھوڑا جلایک ہی جیسی ہر گوریا اللہ ہو
جب سے پہرہ ضبط کا ہے آنسوؤں کی فصل پرہو گئیں محتاج آنکھیں دانے دانے کے لیے
قفس میں بھی مجھے صیاد کے ہاتھوں سے ملتے ہیںمری تقدیر کے لکھے ہوئے دانے کہاں جاتے
اہل دل اگائیں گے خاک سے مہ و انجماب گہر سبک ہوگا جو کے ایک دانے سے
لے لے کے تیرا نام ان آنکھوں نے رات بھرتسبیح انتظار کے دانے بنائے ہیں
کہیں ہے دام ارماں کا کہیں دانے امیدوں کےاجل کرتی ہے کس کس گھات سے ہم کو شکار اپنا
ہم ان پرندوں کے جیسے ہیں جو زمیں پہ تریشکار ہو گئے دانے تلاش کرتے ہوئے
ندیا پربت چاند نگاہیں مالا ایک کئی دانےچھوٹے چھوٹے سے آنگن بھی کوسوں پھیلے لگتے تھے
دانے کم تھے دکھوں کی سمرن میںتھوڑے موتی پرو گئے ہم بھی
آنکھوں کا ہے خیال کہ دانا ہے دام میںاور فکر کہہ رہی ہے کہ دانے میں دام ہے
کیا کہوں میری گرفتاری کا کوئی اہتمامکیسے زیر دام رکھے ایک دانے سے ہوا
یہ کچھ بہروپ پن دیکھو کہ بن کر شکل دانے کیبکھرنا سبز ہونا لہلہانا پھر سمٹ جانا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books