aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dar-o-baam-e-shab"
خواب لکھتی رہیں آنکھیں در و بام شب پرصبح اک پہلو دکھاتی رہی سچائی کا
شرط دیوار و در و بام اٹھا دی ہے تو کیاقید پھر قید ہے زنجیر بڑھا دی ہے تو کیا
کانوں میں چھما چھم کو در و بام نے باندھابارش کا مزہ ڈھلتی ہوئی شام نے باندھا
اتنی وحشت ہے در و بام ڈراتے ہیں مجھےکتنی ویران ہوں میں لوگ بتاتے ہیں مجھے
خواب کی راہ میں آئے نہ در و بام کبھیاس مسافر نے اٹھایا نہیں آرام کبھی
مری نظر کو در و بام پر لگایا ہوا ہےچلو کسی نے مجھے کام پر لگایا ہوا ہے
میں سمجھتا تھا در و بام کہاں بولتے ہیںپھر ترے بعد کھلا مجھ پہ کہ ہاں بولتے ہیں
رت ہے ایسی کہ در و بام نہ سائے ہوں گےلوگ پلکوں پہ حسیں خواب سجائے ہوں گے
اتری ہیں در و بام سے اکثر تری یادیںآتی ہیں دریچوں سے بھی چھن کر تری یادیں
اس چاند کی انگڑائی سے روشن ہیں در و بامجو پردۂ شب رنگ پہ ابھرا بھی نہیں ہے
پھیلے ہوئے ہیں سائے در و بام پر ابھیابھری نہیں ہے عظمت نور سحر ابھی
خوشی ہے یہ کہ در و بام بچ گئے گھر کےمرے ہیں لوگ مگر کافی میرے لشکر کے
وہی آہٹیں در و بام پر وہی رت جگوں کے عذاب ہیںوہی ادھ بجھی مری نیند ہے وہی ادھ جلے مرے خواب ہیں
رونق بام و در نہیں باقیکیسے کہہ دوں کہ گھر نہیں باقی
وحشت بام و در سے بھاگتے ہیںجب کبھی اپنے گھر سے بھاگتے ہیں
ہوا کے زور سے پندار بام و در بھی گیاچراغ کو جو بچاتے تھے ان کا گھر بھی گیا
پہلے جیسا رنگ بام و در نہیں لگتا مجھےاب تو اپنا گھر بھی اپنا گھر نہیں لگتا مجھے
سر بام ہجر دیا بجھا تو خبر ہوئیسر شام کوئی جدا ہوا تو خبر ہوئی
خرابۂ بام و در بہت یاد آ رہا ہےنہ جانے کیوں آج گھر بہت یاد آ رہا ہے
وہ دل کشی وہ روشنئ بام و در گئیتم کیا گئے کہ رونق شام و سحر گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books