aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darvaaza"
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھاجوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے
دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھیتھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہےدستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو
سوچو یہ خاموش مسافر کیوں افسردہ ہےجب بھی تم دروازہ دیکھو اور مجھے دیکھو
رہتا نہیں ہے کچھ بھی یہاں ایک سا سدادروازہ گھر کا کھول کے پھر گھر تلاش کر
ساری عمر اسی خواہش میں گزری ہےدستک ہوگی اور دروازہ کھولوں گا
کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیںاور میرے پاس کوئی چور دروازہ نہیں
آزادی کا دروازہ بھی خود ہی کھولیں گی زنجیریںٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گی جب حد سے بڑھیں گی زنجیریں
ایک دن تو اپنے جھوٹے خول کو توڑے گا وہایک دن تو اس کا دروازہ کھلا مل جائے گا
ذکر ہوتا ہے جہاں بھی مرے افسانے کاایک دروازہ سا کھلتا ہے کتب خانے کا
انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئیدل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا
جز زمین کوئے جاناں کچھ نہیں پیش نگاہجس کا دروازہ نظر آیا صدا دینے لگے
قصہ کشور کا نہیں کوشک کا ہے کہ ہےدروازہ سب کے پاس ہے گھر کس کے پاس ہے
جانے کب کس پر کھل جائے شہر فنا کا دروازہجانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم
واماندگاں پہ تنگ ہوئی کیوں تری زمیںدروازہ آسمان کا وا کیوں نہیں ہوا
اب اس کے بنا یوں ہیں شب و روز ہمارےجیسے کوئی دروازہ نہ ہو گھر میں کسی کے
کوئی روزن نہ جھروکا نہ کوئی دروازہمیری تعمیر میں دیوار زیادہ نکلی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books