aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "digar"
باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیبنظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے
ہم آہنگی میں بھی اک چاشنی ہے اختلافوں کیمری باتیں بعنوان دگر وہ مان لیتے ہیں
جدھر دیکھا نشورؔ اک عالم دیگر نظر آیامصیبت میں یہ دنیا اجنبی معلوم ہوتی ہے
ہر بار ایڑیوں پہ گرا ہے مرا لہومقتل میں اب بہ طرز دگر جانا چاہیے
وفائے وعدہ نہیں وعدۂ دگر بھی نہیںوہ مجھ سے روٹھے تو تھے لیکن اس قدر بھی نہیں
اک خواب ہے کہ بار دگر دیکھتے ہیں ہماک آشنا سی روشنی سارے مکاں میں ہے
گمشدہ بستی مسافر لوٹ کر آتے نہیںمعجزہ ایسا مگر بار دگر ہونے کو ہے
دگر گوں ہے جہاں تاروں کی گردش تیز ہے ساقیدل ہر ذرہ میں غوغائے رستاخیز ہے ساقی
مولا کسی کو ایسا مقدر نہ دیجیودلبر نہیں تو پھر کوئی دیگر نہ دیجیو
ناموری کی بات دگر ہے ورنہ یارو سوچو توگلگوں اب تک کتنے تیشے بے خون فرہاد ہوئے
کوئی پکارتا ہے ہر اک حادثے کے ساتھتخلیق کائنات دگر کر رہے ہیں ہم
وہی ظلم بار دگر ہے تو پھروہی جرم بار دگر کیجیے
ابھی نقوش نمایاں نہیں ہوئے ہیں مرےتراش کر مجھے بار دگر بنایا جائے
اس کے کوچے میں ہے نت صورت بیداد نئیقتل ہر خستہ بانداز دگر ہوتا ہے
نوحہ گروں میں دیدۂ تر بھی اسی کا تھامجھ پر یہ ظلم بار دگر بھی اسی کا تھا
ہر گوشۂ مغرب میں ہر خطۂ مشرق میںتشریح دگرگوں ہے اب تیرے پیاموں کی
نظارہ دیگر و دل خونیں نفس دگرآئینہ دیکھ جوہر برگ حنا نہ مانگ
مایوس ہونے والے نہ تھے ہم بھی اے ظفرؔآیا نہیں تو بار دگر انتظار تھا
کچھ دن سے انتظار سوال دگر میں ہےوہ مضمحل حیا جو کسی کی نظر میں ہے
ابھی میں ایک محاذ دگر پہ الجھی ہوںچنا ہے وقت یہ کیا مجھ کو آزمانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books