aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faaqa"
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
جب سے دیکھا ہے اس فقیرنی کوفاقہ مستی سے عشق ہو گیا ہے
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذراروح محمد اس کے بدن سے نکال دو
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
اپنی غیرت کے لئے فاقہ کشی بھی منظورتیری شرطوں پہ خزانہ بھی نہیں چاہتے ہم
وہ فاقہ مست ہوں جس راہ سے گزرتا ہوںسلام کرتا ہے آشوب روزگار مجھے
اب تو فقر و فاقہ کی آبرو اسی سے ہےتار تار دامن کو کیوں بھلا سیا جائے
جلتے جلتے بجھ گئی اک موم بتی رات کومر گئی فاقہ زدہ معصوم بچی رات کو
مست امنگوں کے جھونکے اور فاقہ مستی کا عالمحسرت کی تیز ہوائیں بھی امید کی آتش باری بھی
فاقہ مستی میں بھی جیتے ہیں بہ آغاز جنوںزندگی ہم ترا پندار سنبھالے ہوئے ہیں
گر یوں ہی غالب رہا ہم پر سخن کا قرض یہ''رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن''
ترقی کا وہ دعویٰ کر رہا ہےمگر ہر شخص فاقہ کر رہا ہے
ہم قلندر ہیں ہمیں آتا ہے فاقہ کرناہم نے سیکھا ہی نہیں کوئی تماشہ کرنا
درپیش جنوں کا مرحلہ اورفاقہ ہے بدن تو پیاس آنکھیں
کبھی فاقہ کشی کا غم نہ چھت کی فکر ہے لیکنغریبی بیٹیوں کا پہلے زیور مول دیتی ہے
خشک لب تین دن کی فاقہ کشیتم نا سمجھو گے کربلا کیا ہے
روز رقیبوں کا دعوت پر اٹھلانااور ان دو آنکھوں کا فاقہ ایک طرف
خود تو بھوکی ہے کھلاتی ہے مگر بچوں کومیں تو قربان گیا دیکھ کے فاقہ ماں کا
داغؔ اب فاقہ مست بن بیٹھےمانگ کھانے کے ہیں ہزار طریق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books