aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faateh"
نیند نہیں آتی تھی سازش کے دھڑکے میںفاتح ہو کر بھی کس درجہ بزدل تھا میں
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہجو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
اک جنازہ اٹھا مقتل میں عجب شان کے ساتھجیسے سج کر کسی فاتح کی سواری نکلے
یہ دوڑ بھی عجیب سی ہے فیصلہ عجیب ترکی فاتح حیات وہ جو گر کے پھر سنبھل گیا
یگانہؔ وہی فاتح لکھنؤ ہیںدل سنگ و آہن میں گھر کرنے والے
آپ آرائش گیسو میں لگے ہیں ناحقفاتح دل تو محبت کی نظر ہوتی ہے
خون فاتح قرار پایا تھاغم سے تلوار گرنے والی تھی
شکست زندگی دے کر مجھے یوںوہ فاتح بن کے اتراتا ہوگا
دیوار و در میں دیر سے سرگوشیاں سی ہیںفاتح قبیلوں کا کوئی سردار آئے گا
وہی ہے سب سے عظیم فاتحوہ آج جس نے حیا بچا لی
وہ فاتح تھا مگر جذبے سے عاریہماری ہار نصرت کی طرح تھی
جیسے مفتوح نہ ہو فاتح صد عالم ہودل نے یوں ڈال دئے عشق میں ہتھیار کہ بس
یہ مرتبہ کوشش سے میسر نہیں ہوتاہر فاتح ایام سکندر نہیں ہوتا
سوفار تصور ہے ستاروں کا ہدف ہےہے فاتح افلاک یہ انساں کا شرف ہے
شہر دل کچھ تو سجا لیں کہ بھرم رہ جائےحسن فاتح کو ہیں تاراج کے ارماں کچھ اور
بنے وہ فاتح کونین خوش ہو تو جس سےزیادہ گنج کواکب سے ہو شمار میں لوٹ
دوسرا پاؤں اٹھانے کی ضرورت نہ پڑےاور میں فاتح ناہید و ثریا ہو جاؤں
ملبے پہ سوار آخری فاتح کی طرح تھےبچوں کا مرے کھیل تھا گھر ٹوٹتے رہنا
یہ الگ بات کہ میں فاتح اعظم ٹھہراورنہ ہوتی رہی ہر گام ہزیمت میری
یہ بھی ممکن ہے کہ میں جنگ میں فاتح ٹھہروںتیرے قبضے میں میرے تیر و کماں ہوتے ہوئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books