aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fire"
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خرابمیرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی
اس سر پھرے کو یوں نہیں بہلا سکیں گے آپوہ آدمی نیا ہے مگر ساؤدھان ہے
پھرے راہ سے وہ یہاں آتے آتےاجل مر رہی تو کہاں آتے آتے
اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میںبارے اب اے ہوا ہوس بال و پر گئی
ہزار جال لیے گھومتی پھرے دنیاترے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے
پھرے بت کدے سے تو اے اہل کعبہپھر آ کر تمہارے قدم دیکھتے ہیں
چلن تھا سب کے غموں میں شریک رہنے کاعجیب دن تھے عجب سرپھرے زمانے تھے
لو سنی گئی ہماری یوں پھرے ہیں دن کہ پھر سےوہی گوشۂ قفس ہے وہی فصل گل کا ماتم
شب بھر تو آوارہ پھرےلوٹ چلیں اب اپنے گھر
ہم ایسے سرپھرے دنیا کو کب درکار ہوتے ہیںاگر ہوتے بھی ہیں بے انتہا دشوار ہوتے ہیں
بزم یاراں سے پھری باد بہاری مایوسایک سر بھی اسے آمادۂ سودا نہ ملا
عمر بھر کانٹوں میں دامن کون الجھاتا پھرےاپنے ویرانے میں آ بیٹھا ہوں دنیا دیکھ کر
گلی گلی تری خاطر پھرا بچشم پر آبلگا کے تجھ سے دل اپنا بہت خراب ہوا
دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکےپچھتاؤ گے سنو ہو یہ بستی اجاڑ کر
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
ایسا ہو سب انسان ہوں خوش اتنے کہ ہر روزاک دوسرے سے کہتا پھرے عید مبارک
وہی حالات ہیں فقیروں کےدن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
ہم عبث سوزن و رشتہ لیے گلیوں میں پھرےکسی دل میں نہ کوئی کام رفو کا نکلا
تو پکارتا نہ پھرے کہیں مجھے دشت زعم گریز میںمیں ہوں ایک لمحۂ رائگاں میں گزر گیا تو گزر گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books