aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gah"
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتاایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
گاہ جلتی ہوئی گاہ بجھتی ہوئیشمع غم جھلملاتی رہی رات بھر
تھوڑی سی اجازت بھی اے بزم گہ ہستیآ نکلے ہیں دم بھر کو رونا ہے رلانا ہے
کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھےکبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں
عشرت قتل گہہ اہل تمنا مت پوچھعید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میںلیکن اس جلوہ گہہ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
خیمہ گاہ نگاہ کو لوٹ لیا گیا ہے کیاآج افق کے دوش پر گرد کی شال بھی نہیں
تنقید حسن مصلحت خاص عشق ہےیہ جرم گاہ گاہ کئے جا رہا ہوں میں
تجھ سے یہ گاہ گاہ کا شکوہجب تلک ہے بسا غنیمت ہے
بے نیازانہ سن لیا غم دلمہربانی ہے مہربانی ہے
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میریکہ خاک راہ کو میں نے بتایا راز الوندی
گہ لوہو ٹپکتا ہے گہ لخت دل آنکھوں سےیا ٹکڑے جگر ہی کے ہر آن نکلتے ہیں
رہے ہے یوں گہہ و بے گہہ کہ کوئے دوست کو اباگر نہ کہیے کہ دشمن کا گھر ہے کیا کہئے
جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئےاکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو
بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائےغم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books