aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gharonda"
دعائیں مانگ رہی ہوں ہوا رہے جاہلگھروندہ ریت پہ تعمیر کر رہی ہوں میں
زعم اور پندار کا حق الیقیں سے ہے بدلوہ گھروندہ اب تو فانوس خیالی ہو گیا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی ضو کہاںسرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھئے
کعبہ و دیر میں یا چشم و دل عاشق میںانہیں دو چار گھروں میں ہے ٹھکانا تیرا
گھروندے تو گھروندے ہیں چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیںاڑانے کے لیے آندھی اگر نام و نشاں آئی
بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیںہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں
گھروں کی تربیت کیا آ گئی ٹی وی کے ہاتھوں میںکوئی بچہ اب اپنے باپ کے اوپر نہیں جاتا
پسند آیا بہت ہمیں پیشہخود ہی اپنے گھروں کو ڈھانے کا
بیداد گروں کی ٹھوکر سے سب خواب سہانے چور ہوئےاب دل کا سہارا غم ہی تو ہے اب غم کا سہارا دل ہی تو ہے
چراغوں کا گھرانا چل رہا ہےہوا سے دوستانہ چل رہا ہے
پاؤں میں رشتوں کی زنجیریں ہیں دل میں خوف کیایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں قید ہیں
ریت ابھی پچھلے مکانوں کی نہ واپس آئی تھیپھر لب ساحل گھروندا کر گیا تعمیر کون
دھواں جو کچھ گھروں سے اٹھ رہا ہےنہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا
ہاتھ تو کاٹ دیے کوزہ گروں کے ہم نےمعجزے کی وہی امید مگر چاک سے ہے
یاد اتنی بھی سخت جاں تو نہیںاک گھروندا رہا ہے ڈھانے کو
اٹھ اٹھ کے مسجدوں سے نمازی چلے گئےدہشت گروں کے ہاتھ میں اسلام رہ گیا
مدت سے ہے آوارۂ افلاک مرا فکرکر دے اسے اب چاند کے غاروں میں نظر بند
ہو کا عالم ہے یہاں نالہ گروں کے ہوتےشہر خاموش ہے شوریدہ سروں کے ہوتے
مجھے تو اب اسے دنگل میں گندہ کرنا ہےسو میں اسے برے حالوں پچھاڑ ڈالوں گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books