aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghutan"
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپہنگامے جاگ اٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد
بہت گھٹن ہے کوئی صورت بیاں نکلےاگر صدا نہ اٹھے کم سے کم فغاں نکلے
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںعجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتےہم تازہ گھٹن چھوڑ کے چھت پر نہیں جاتے
تمہیں ان موسموں کی کیا خبر ملتی اگر ہم بھیگھٹن کے خوف سے آب و ہوا تبدیل کر لیتے
الجھن گھٹن ہراس تپش کرب انتشاروہ بھیڑ ہے کہ سانس بھی لینا محال ہے
خوف تنہائی گھٹن سناٹاکیا نہیں مجھ میں جو باہر دیکھوں
پسند آئی نہ ٹوٹی ہوئی فصیل کی راہمیں شہر تن کی گھٹن سے نکل بھی سکتا تھا
گھٹن بڑھی ہے تو پھر اسی کو صدائیں دی ہیںکہ جس ہوا نے ہر اک شجر بے ثمر کیا ہے
کھلی فضاؤں میں سانس لینا عبث ہے اب تو گھٹن ہے ایسیکہ چاروں جانب شجر کھڑے ہیں صلیب صورت تمام لکھنا
لے آئی چھت پہ کیوں مجھے بے وقت کی گھٹنتیری تو خیر بام پہ آنے کی عمر ہے
اک دریچے کی تمنا مجھے دوبھر ہوئی ہےوہ گھٹن ہی مری سانسوں پہ مقرر ہوئی ہے
یہ کیا گھٹن ہے محبت کی پہرے داری میںوہ کاغذوں پہ کھلی کھڑکیاں بناتا ہے
گھٹن عذاب بدن کی نہ میری جان میں لابدل کے گھر مرا مجھ کو مرے مکان میں لا
اب کسی چھت پہ چراغوں کی قطاریں بھی نہیںاب ترے شہر کی گلیوں میں گھٹن کیسی ہے
مری آنکھوں میں بارش کی گھٹن تھیتمہارے پاؤں بادل چومتا تھا
شہروں میں وہ گھٹن ہے اس دور میں کہ انساںگمنام جنگلوں کی پروائی چاہتا ہے
خود اپنی سانس کہ رکتی ہے اپنے چلنے سےیہ کیا گھٹن ہے میں کس تنگ سے مکان میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books