aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "giraftaar"
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
نو گرفتار وفا سعئ رہائی ہے عبثہم بھی الجھے تھے بہت دام سے پہلے پہلے
خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوںہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا
ڈر نالہ ہائے زار سے میرے خدا کو مانآخر نوائے مرغ گرفتار بھی نہیں
اک نظر روز کہیں جال بچھائے رکھتیاور ہم روز گرفتار ہوا کرتے تھے
نو گرفتار بلا طرز وفا کیا جانیںکوئی نا شاد سکھا دے انہیں نالاں ہونا
ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمہیںاپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو
گر زندگی یہی ہے جو کرتے ہیں ہم اسیرتو وے ہی جی گئے جو گرفتار مر گئے
خبر اقبالؔ کی لائی ہے گلستاں سے نسیمنو گرفتار پھڑکتا ہے تہ دام ابھی
سودا تری زلفوں کا گیا ساتھ ہمارےمر کر بھی نہ چھوٹے وہ گرفتار ہمیں تھے
پر سوز نظر باز و نکوبین و کم آرزوآزاد و گرفتار و تہی کیسہ و خورسند
ہوں گرفتار الفت صیادورنہ باقی ہے طاقت پرواز
ہر سانس اکھڑ جانے کی کوشش میں پریشاںسینے میں کوئی ہے جو گرفتار بہت ہے
کیا ہو گیا ہے گیسوئے خم دار کو ترےآزاد کر رہے ہیں گرفتار کو ترے
کل تری ہوش ربائی سے ہوا تھا آزادآج پھر اک نئے جادو میں گرفتار ہوں میں
یا تو میں خود ہی رہائی کے لیے ہوں بے تابیا گرفتار کوئی میرے سوا ہے مجھ میں
گل امید فروزاں رہے تری خوشبوکہ لوگ اسے بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں
پنہاں تھا دام سخت قریب آشیان کےاڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے
کیا جانیں وے مرغان گرفتار چمن کوجن تک کہ بصد ناز نسیم سحر آوے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books