aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gosha-e-uzlat"
بیٹھا ہوں اپنے گوشۂ عزلت میں شام سےخط لکھ رہا ہوں اس کو بڑے اہتمام سے
اس گوشۂ عزلت میں تنہائی ہے اور میں ہوںمعشوق تصور سے یکجائی ہے اور میں ہوں
تنگی گوشۂ عزلت ہے بیاں سے باہرنہیں امکان کہ چیونٹی کی سمائی ہو جائے
ہوں میں تو وہی معتکف گوشۂ عزلتحالانکہ مرا ریختہ پہونچا ہے دکن میں
ہر طرف شور ہے آوازوں کا تصویروں کاکون گھبرا کے نہ اب گوشۂ عزلت مانگے
دوستوں کے کرم خاص سے بچنے کے لیےکوئی گوشہ نہ ملا گوشۂ عزلت کے سوا
دوستوں کے کرم خاص سے بچنے کے لئےکوئی گوشہ نہ ملا گوشۂ عزلت کے سوا
یہ شور و غوغا یہ ہنگامے مار دیں گے مجھےچلا ہوں گوشۂ عزلت تلاش کرتے ہوئے
آؤ بیٹھو شوق سے خود کو چھپا کر دل میں تماس سے بہتر دو جہاں میں گوشۂ عزلت نہیں
دل بیراگئی عزلتؔ میں رکھتا ہے دم ہستیکمر میں اوس میاں کے جیسے سیلی کا متکا ہے
گردش چشم سجن لے گیا خاطر سے غباراس کو دشت دل عزلتؔ کا بگولا سمجھوں
اس کی شان عالم آرائی پہ کی جس دم نظرگوشۂ عزلت مرا دربار شاہانہ ہوا
تو کہنے لاگے اے عزلتؔ مرے سے عشق کے نئیںنظر میں پاس ادب ہم کو جلنا ہے مطلب
نگیں کے طرز پھر جاتا ہے نام عزلتؔ اس لب پراثر میں بے سخن میرے ہیں برگشتہ نصیبوں کے
بہت منہ پر وہ زلفیں آج بکھراتا ہے اے عزلتؔوہ گالوں پر کسی کا زخم دنداں ہے لگا شاید
قتل عزلتؔ سے نہ منکر ہو کہ گل کے مانندلب پہ ہنستا ہے ترے خون نمایاں میرا
غل ہے پتھراؤ ہے لڑکوں کا اک آہ کا لٹھ ہے ہات مرےہے سارا عالم ایک طرف دیوانۂ عزلتؔ ایک طرف
مثال قبلہ نما فخر فکر عزلتؔ سےکرے ہے مصرع روشن کے بیچ مضموں رقص
گرچہ سنبل ہے اے عزلتؔ تیرہ بخت اور داغ رشکپیچ و خم کھا کر ہے سرکش پی کے گیسو سے چے خوش
بندۂ یار عزلتؔ مرحومنقش لوح مزار ہے میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books