aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gul-e-tar"
گل دیکھنا تو چشم گل تر بھی دیکھناشبنم نے جو پروئے ہیں گوہر بھی دیکھنا
اے رشک گل تر تو کبھی دیکھ ادھر بھیکافی ہے مرے دل پہ تری ایک نظر بھی
پنکھڑی لب ہیں تو عارض ہیں گل تر کی طرحمست آنکھیں ہیں چھلکتے ہوئے ساغر کی طرح
وہ کبھی شاخ گل تر کی طرح لگتا ہےاور کبھی دشنہ و خنجر کی طرح لگتا ہے
بجھا بجھا سا گل تر دکھائی دیتا ہےعجیب شہر کا منظر دکھائی دیتا ہے
کبھی تیغ تیز سپرد کی کبھی تحفۂ گل تر دیاکسی شاہ زادی کے عشق نے مرا دل ستاروں سے بھر دیا
بوئے گل کھینچے نہ گلشن میں گل تر کھینچےشوق دیدار ترا ہم کو ہے در در کھینچے
خزاں کی زد میں گل تر ہے کیا کیا جائےیہی چمن کا مقدر ہے کیا کیا جائے
گل زار میں یہ کہتی ہے بلبل گل تر سےدیکھے کوئی معشوق کو عاشق کی نظر سے
دیکھیے اس کو تو ہر بات گل تر کی طرحبات کیجے تو وہی شخص ہے پتھر کی طرح
وہ خواب سا پیکر ہے گل تر کی طرح ہےآنکھوں میں گئی شام کے منظر کی طرح ہے
الجھے کانٹوں سے کہ کھیلے گل تر سے پہلےفکر یہ ہے کہ صبا آئے کدھر سے پہلے
مرجھائے ہوئے پھر گل تر دیکھ رہی ہوںناقدرئ ارباب ہنر دیکھ رہی ہوں
شاخ گل چھین لیں گل تر سےآدمی ہو گئے ہیں پتھر سے
خار ہے خار نہ گل ہے گل تر کی صورتعندلیبان چمن کیا ہے یہ گھر کی صورت
جن کے لیے کھڑا ہوں گل تر لیے ہوئےوہ منتظر ہیں ہاتھ میں پتھر لیے ہوئے
مجھ پہ دہلیز سے پھینکا ہے گل تر کس نےمیرے اللہ جگایا ہے مقدر کس نے
جان گلشن جو ہوئے وہ گل تر دیکھے ہیںہم نے موسم کے حسیں رنگ کدھر دیکھے ہیں
ظاہراً یہ بت تو ہیں نازک گل تر کی طرحدل مگر ہوتا ہے کم بختوں کا پتھر کی طرح
شمیم زلف و گل تر نہیں تو کچھ بھی نہیںدماغ عشق معطر نہیں تو کچھ بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books