aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamo.n"
سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھاہمیں ظل ہما سے سایۂ دیوار بہتر تھا
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھارات بہت ہی یاد آئے ہو
ہمیں تو حضرت واعظ کی ضد نے پلوائییہاں ارادۂ شرب مدام کس کا تھا
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوںروئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں
کوئی اپنی ہی نظر سے تو ہمیں دیکھے گاایک قطرے کو سمندر نظر آئیں کیسے
اب کی جو راہ محبت میں اٹھائی تکلیفسخت ہوتی ہمیں منزل کبھی ایسی تو نہ تھی
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سےبیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
زندگی تو کب تلک در در پھرائے گی ہمیںٹوٹا پھوٹا ہی سہی گھر بار ہونا چاہئے
کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میںآئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے
وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فرازؔہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
کیسے کسی کی یاد ہمیں زندہ رکھتی ہےایک خیال سہارا کیسے ہو سکتا ہے
سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیںتو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصفہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہےآنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے
ربط باہم پہ ہمیں کیا نہ کہیں گے دشمنآشنا جب ترے پیغام سے جل جاتے ہیں
اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہےعمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولےتھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books