aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hasb-e-zaruurat"
مجھے یاد حسب ضرورت کرے ہےمیں سمجھا تھا احرسؔ محبت کرے ہے
کروں گا حسب ضرورت نہیں کروں گا میںہوا کے ہاتھ پہ بیعت نہیں کروں گا میں
زمین حسب ضرورت اگائی جاتی ہےپھر ایک سانچے میں خلقت بنائی جاتی ہے
روشنی حسب ضرورت بھی نہیں مانگتے ہمرات سے اتنی سہولت بھی نہیں مانگتے ہم
دل نے امداد کبھی حسب ضرورت نہیں دیدشت میں عقل نہ دی شہر میں وحشت نہیں دی
سحر کو حسب ضرورت وہ رات کہتے ہیںسیانے لوگ ہیں مطلب کی بات کہتے ہیں
عجب روایتی عورت ہے زندگی میریہمیشہ حسب ضرورت ہی چاہی جاتی رہی
ایک سجدہ مری پیشانی کو درکار ہے جوحسب توفیق لگے حسب ضرورت نہ لگے
دوزخ لئے ہوئے کہیں جنت لئے ہوئےہر چیز ہے وہ حسب ضرورت لئے ہوئے
میں کانپ اٹھتی ہوں اتنا سوچ کر ہیکہ تو حسب ضرورت مل نہ جائے
خواہش کو یہاں حسب ضرورت نہیں پایاحاصل کو یہاں حسب مقدر نہیں دیکھا
ساجدؔ وہ سحر جس کے لئے رات بھی روئیآئی تو سہی حسب ضرورت نہیں آئی
گر مسلط ہی رہا ہم پہ گھٹن کا موسمسانس تو حسب ضرورت نہیں ملنے والی
دے دیتا ہے اللہ مجھے حسب ضرورتاب لے کے کسی در پہ ضرورت نہیں جاتی
نہیں تھی زندگانی بھی وہاں حسب تمنامحبت بھی وہاں حسب ضرورت ہو رہی تھی
ہر اک اپنی ضرورت کے تحت ہم سے ہے ملتاہمیں بھی اب کوئی حسب ضرورت چاہئے ہے
زیست اور موت کا آخر یہ فسانہ کیا ہےعمر کیوں حسب ضرورت نہیں دی جا سکتی
کچھ اس میں حسب ضرورت کئے گئے شاملکچھ ہم نے حذف کئے اپنی داستان سے لوگ
مغروریت کی حد کو کہیں وہ نہ جا لگےہر آدمی میں حسب ضرورت انا بھی ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books