aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hiddat"
کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلاراکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی
کسی درخت کی حدت میں دن گزارنا ہےکسی چراغ کی چھاؤں میں رات کرنی ہے
ہجر حدت میں یاد کی خوشبوایک پنکھا سا جھل گئی ہوگی
بڑی عجیب سی حدت ہے اس کی یادوں میںاگر میں چھو لوں پسینے سے تر بہ تر ہو جاؤں
وہ حادثات کی حدت سے جب پگھلنے لگےتو چاند بن کے خنک دل میں جگمگاؤں میں
جل بجھنے والوں سے پوچھوغم کی کیا حدت ہوتی ہے
جب زمیں آخری حدت سے پگھلنے لگ جائےعشق کی چھاؤں مرے سر کو بہم ہو آمین
پگھل اٹھتا ہے اک اک لفظ جن ہونٹوں کی حدت سےمیں ان کی آنچ پی کر اور بھی سچا نکل آیا
اے طعنہ زنو دو چار برس تم بول لیے اب دیکھتے جاؤشمشیر سخن کس ہاتھ میں ہے کس خون میں حدت جاگی ہے
اس کا بدن تھا خوف کی حدت سے شعلہ وشسورج کا اک گلاب سا طشت سحر میں تھا
یا رب رگوں میں خون کی حدت نہیں رہییا کرب کی صلیب پہ لٹکا ہوا ہوں میں
صہبائے تند و تیز کی حدت کو کیا خبرشیشے سے پوچھئے جو مزا ٹوٹنے میں تھا
دعا کا شامیانہ بھی نہیں ہے اب تو سر پرسو خود کو حدت غم میں جھلستا دیکھنا ہے
صورت عشق بدلتا نہیں تو بھی میں بھیغم کی حدت سے پگھلتا نہیں تو بھی میں بھی
روشنی سی آ رہی ہے اس طرف چھنتی ہوئیاور وہ حدت بھی جو زیر قبا موجود ہے
یوں تو چاہت میں نہاں جون کی حدت ہے مگرسرد لہجے میں دسمبر کا اثر لگتا ہے
حدت شوق سلامت ہے تو زنجیر جفاصورت شمع کسی روز پگھل جائے گی
منجمد کوہ ندا پر ہے تغافل سے ترےحدت چشم کرم اس پے لٹا دی جائے
تنور وقت کی حدت سے ڈر گئے ہم بھیمگر تپش میں تپے تو نکھر گئے ہم بھی
حسنؔ میں حدت ہجراں سے جل بھی سکتا ہوںکہ میرا جسم ترے سائباں سے باہر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books