aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hijrat"
تری بانہوں سے ہجرت کرنے والےنئے ماحول میں گھبرا رہے ہیں
صحرا سے آنے والی ہواؤں میں ریت ہےہجرت کروں گا گاؤں سے گاؤں میں ریت ہے
آسماں پر بھی جہاں لوگ جھگڑتے ہوں جمالؔاس زمیں کے لیے ہجرت نہیں کی جا سکتی
کاہے کا ترک وطن کاہے کی ہجرت بابااسی دھرتی کی اسی دیش کی اولاد ہیں ہم
میں بہت کمزور تھا اس ملک میں ہجرت کے بعدپر مجھے اس ملک میں کمزور تر اس نے کیا
جس میں کچھ قبریں ہوں کچھ چہرے ہوں کچھ یادیں ہوںکتنا دشوار ہے اس شہر سے ہجرت کرنا
پہلے مجھ سے جدا ہوا اور پھرعکس نے آئینے سے ہجرت کی
ہر نئی نسل کو اک تازہ مدینے کی تلاشصاحبو اب کوئی ہجرت نہیں ہوگی ہم سے
یہ ہجرتوں کا زمانا بھی کیا زمانا ہےانہیں سے دور ہیں جن کے لیے کمانا ہے
اک ہجرت کی آوازوں کاکوئی بین سنے دروازوں کا
ہمیں اس عالم ہجراں میں بھی رک رک کے چلنا ہےانہیں جانے دیا جائے جنہیں عجلت زیادہ ہے
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
نہیں قبول مجھے کوئی بھی نئی ہجرتکٹاؤں کیوں کسی بلوے میں خاندان کو میں
جس طرف چاہوں پہنچ جاؤں مسافت کیسیمیں تو آواز ہوں آواز کی ہجرت کیسی
مجھے نہ جنت گم گشتہ کی بشارت دےکہ مجھ کو یاد ابھی تک ہے ہجرت اول
نہ رکھنا واسطہ تم مجھ سے لیکنمری ہجرت کا منظر دیکھ لینا
بس ہمیں عشق کی آشقتہ سری کھینچتی ہےرزق کے واسطے ہم نے کبھی ہجرت نہیں کی
دل لگایا ہے تو نفرت بھی نہیں کر سکتےاب ترے شہر سے ہجرت بھی نہیں کر سکتے
اب دل بھی دکھاؤ تو اذیت نہیں ہوتیحیرت ہے کسی بات پہ حیرت نہیں ہوتی
اس گھومتی زمیں پہ دوبارہ ملیں گے ہمہجرت فرار نقل مکانی فریب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books