aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hil"
مانگوں تو سہی بوسہ پر کیا ہے علاج اس کایاں ہونٹ کا ہل جانا واں بات کا پا جانا
نہیں آتا اسے تکیہ پہ آرامیہ سر پاؤں سے تیرے ہل رہا ہے
ممنون برگ گل ہیں نہ شرمندۂ صباہم بلبل اور ہی چمن دل کشا کے ہیں
ترا دل آئے کسی پر تو عرش ہل جائےاثر تلاش میں ہے اس طرح کی آہ ملے
گرد منزل آج تک ہے بے قراراک قیامت ہی اٹھا کر چل دیئے
رات بھر آندھیاں چلیں گھر میںتم تو پردے ہلا کے لوٹ گئے
اس قدر ڈوبا ہوا دل درد کی لذت میں ہےتیرا عاشق انجمن ہی کیوں نہ ہو خلوت میں ہے
ہل سی رہی ہے حد سفر فرط شوق سےدھندلا رہے ہیں حرف معانی کو دیکھ کر
اس قدر ناتواں حقیرؔ ہیں ہمہل نہیں سکتے نقش پا کی طرح
لانبی لانبی فصلوں کے تیور سے دھرتی ہل جاتی ہےجیسے ماں ڈر جائے اپنی نازک خود سر بچی سے
وہ شخص مر کے بھی اپنی جگہ سے ہل نہ سکاکہ اک زمانے نے جنبش تو انتہائی دی
دل میں سلگ رہی ہیں دعاؤں کی مشعلیںلب ہل رہے ہیں ہاتھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ
پھر اٹھایا جاؤں گا مٹی میں مل جانے کے بعدگرچہ ہوں سہما ہوا بنیاد ہل جانے کے بعد
جنبش موج صبا سے بھی اگر لب ہل گئےبات پکڑی جائے گی محشر اٹھایا جائے گا
ہے ہستیٔ عاشق کا بس اتنا ہی فسانہبرباد تھی برباد ہے برباد رہے گی
تو بھی انا پرست ہے سو کھولتا نہیںاور ہم بھی تیرے در سے کہیں ہل نہیں رہے
کانپ اٹھا چرخ ہل گئی دنیاوہ جہاں اپنی بات پر آیا
جا چکا طوفان لیکن کپکپی ہےوقت کی دیوار اب تک ہل رہی ہے
آتے ہی ان کے دشت و جبل مسکرا اٹھےایسے میں اپنا حال سنایا نہ جا سکا
سانس لینا مجھے آسان بھی ہو سکتا ہےٹہنیاں پیڑ کی دھیرے سے اگر ہل جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books